زلمی کی باوقار جیت،بدترین شکست کے بعد کراچی کے کیا امکانات ،کوئٹہ کے لئے کیا،پلے آف کس کا
وہی ہوا جس کا یقین تھا
وہی ہوا جس کا یقین تھا،پہلی اننگ میں ریکارڈ ساز ناکامی کے بعد کراچی کنگز کے لئے پشاور زلمی کو ہرانا ممکن نہیں تھا،زلمی نے بھی اپنے فینز کوزلمی کی باوقار جیت، ,مایوس نہیں کیا اور 109رنزکا معمولی ہدف 9 اوورز قبل 4 وکٹ پرپورا کرکے نیٹ ریٹ بہتر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بھی پیچھے دھکیل دیا ہے.اس نتیجہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ 2021 کے پلے آف میں پہنچادیا ہے اور یہ ٹیم اس وقت فیورٹ سائیڈ کے طور پر سامنے آئی ہے اور خیال یہ ہے کہ اس کی پوزیشن بھی اول ہی رہے گی کیونکہ اس کے ابھی 2میچز باقی بھی ہیں ،باقی ٹیموں سے ہار کر اسلام آباد کسی کافائدہ،کسی کا نقصان کرسکتی ہے. زلمی کی باوقار جیت،
سب کے لئے خطرے کا الارم
ابو ظہبی میں اس نے حشمت اللہ زازائی کی تیز 17بالز پر بنائی گئی ہاف سنچری کی مدد سے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا،کامران اکمل اگر چہ 9رنزکرسکے تھے لیکن حیدر علی اورحشمت اللہ نے تیزی سے اسکور پورا کرنے میں کوئی سستی نہیں کی.99کے مجموعہ پر حشمت اللہ 63رنزبناکر آئوٹ ہوئے،انہوں نے صرف 26بالز کھیلیں.شعیب ملک کے لئے ڈرامہ ہی بنا،وہ یہاں بھی ایسی کنڈیشن میں صفر پر عماد وسیم کاشکار بن گئے .عماد وسیم نے ایک اوور میں بنارنز دیئے 2وکٹیں لے لیں،مگر وہ تاخیرسے بائولنگ کرنے کیوں آئے،یہ سوال باقی ہے.اسی 99 کے اسکور پر چوتھی وکٹ گر گئی جب حیدر علی 16 رنزبناکر حیدر علی کی بال پر اسٹمپ ہوگئے .زلمی نے 4وکٹ پر 11اوورز میں ہدف مکمل کرلیا،محمدعامر کو2اوورز میں 31 رنز پڑے،اس سے قبل کراچی کنگز ٹیم 9وکٹ پر 108تک محدود تھی.پاکستان سپر لیگ 6میں منگل 15جون کے میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی پکچر نہایت ہی دلچسپ اور سنسنی خیز ہوگئی ہے.دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی پے درپے شکستوں نے اس کے پائوں سے زمین کھینچ لی ہے لیکن موقع ابھی بھی باقی ہے،غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی.منگل کے میچز کے بعد ٹیبل کی پوزیشن کچھ یوں بنی ہے.
اسلام آباد یونائیٹڈ 8میچز میں 12پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور زلمی 9میچزکے بعد 10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،لاہور قلندرز 8میچزمیں 10پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ملتان سلطانز 7میچز میں 6پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں.کراچی کنگز 8میچزمیں 6پوائنٹس کے ساتھ5 ویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8میچزمیں 4پوائنٹس کے ساتھ چھٹے و آخری نمبر پر ہے.آج 16جون کو ملتان اور کوئٹہ کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا،کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو ہراکر سب کے لئے خطرے کا الارم بجادیا ہے،اس لئے ٹیموں کی ممکنہ پوزیشن تبدیل ہورہی ہے. زلمی کی باوقار جیت،
پلے آف کے لئے کوالیفائی
اسلام آباد نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے،اس طرح وہ پی ایس ایل 2021میں پلے آف میں قدم رکھنے والی پہلی تیم بن گئی ہے،کراچی اور لاہور کی شکستوں نے اس کی سیٹ پہلے ہی کنفرم کردی ہے،اب 3 سیٹوں کے لئے باقی ٹیموں میں جوڑ پڑگیا ہے اور اس کے لئے ممکنہ آپشنز دیکھتے ہیں.اسلام آباد اس وقت ٹاپ پر ہے،اس کے 2میچز پشاور اور ملتان سے باقی ہیں.فرض کرلیں کہ اسلام آباد ٹیم دونوں میچز ہارتی ہے تو کیا ہوگا،یونائیٹڈ کے 12ہی پوانٹس ہونگے جبکہ اس کنڈیشن میں پشاور زلمی بھی 12 پوائنٹس کے ساتھ اپنے 10 میچزمکمل کرلے گی.ہم نے اس پوزیشن میں یہ فرض کیا ہے کہ اسلام آباد ملتان سے ہارے،تو یہاں ملتان کی ایک فتح جمع کر لیتے ہیں،ملتان ٹیم اگر آج کوئٹہ کو بھی ہرادے تو اس فرض کی گئی پوزیشن میں اسکے 9میچزمیں 10 پوائنٹس ہوجائیں گے،اس کا ایک میچ لاہور سے باقی ہوگا.وہ بھی جیت گیا تو اس کا فل اسٹاپ بھی 12پر لگے گا.لاہور جسے کوئٹہ سے شکست ہوگئی ہے،وہ ملتان سے بھی ہارگیا تو اسکا ایک میچ کراچی سے باقی ہوگا.کراچی سے جیتا تو اس کا بھی 12پر فل اسٹاپ ہوجائے گا.اس فرض کی گئی کنڈیشن میں اسلام آباد،پشاور زلمی،ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز پلے آف میں ہونگے.کراچی کنگز اور کوئٹہ بار ہوجائیں گے،چاہے ان کے ایک ایک میچز میں سے کوئی بھی جیتے یاہارے.
کراچی کنگز کے لئے کوئی راستہ باقی بچا ہے؟
جی کراچی کنگزکے لئے راستہ یوں باقی بچتا ہے کہ سب سے پہلے وہ لاہور اور کوئٹہ دونوں سے میچ جیتے تو اس کا فل اسٹاپ 10پر ہوگا،اسلام آباد تو پہلے ہی 12 پر ہے اور اس سے آگے ہے اس لئے اس سے تو کوئی ٹاکرا نہیں ہو گا لیکن اس سے مطلب ضرور ہوگا کہ وہ اول تو اپنے میچز میں پشاور اور ملتان دونوں کو ہرادے ،نہیں تو کم سے کم ملتان کو ضرور شکست دے.پھر یہی نہیں بلکہ ملتان کی ٹیم کوئٹہ اور لاہور میں سے کسی ایک سے ضرور ہارے تاکہ کراچی کو ان سے خطرہ نہ رہے. زلمی کی باوقار جیت،
کوئٹہ کے کوئی امکانات ہیں؟
اول تو بہت مشکل ہے کہ گلیڈی ایٹرز کو کوئی راستہ ملے کیونکہ اسلام آباد،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی اس کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں،وہ اس طرح کے ایک کے 12 اور باقیوں کے 10،10پوائنٹس ہیں اور 4پوائنٹس لئے کوئٹہ اپنے باقی دونوں میچز جیت بھی لے تو اس کے 8پوائنٹس ہونگے،پھر اسے 6پوائنٹس پر موجود ملتان کی لاہور اورا سلام آباد سے شکست کی دعا کرنی ہوگی اور کراچی کی بھی لاہور سے ہارنے کی دعا کرنی ہوگی.ملتان تینوں اور کراچی دونوں میچز ہارے تو کوئٹہ کوالیفائی کرسکے گا لیکن یہ اس لئے مشکل ہوگا کہ اسے 2 ٹیموں کی مکمل ناکامی کی ضرورت ہے،ایک ٹیم بھی دونوں میچز جیت گئی تو کوئٹہ ختم.دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ یا ایک ٹیم ایک میچ بھی جیت گئی اور اتفاق سےکوئٹہ سے ہی جیت گئی تو نیٹ رن ریٹ کا چیلنج ہوگا،اس میں بھی کوئٹہ کو تباہ کن حد تک خسارہ ہے،گویا یہ معجزاتی راستہ ہوگا کہ وہ ان سب اتفاقات کے بعد فائنل فور میں جائے،دوسری صورت میں اس کا سفر آج ملتان سلطانز جیت کے ساتھ تمام کردیں گے،مطلب یہ ہوگا کہ پھر وہ اگر مگر اور کسی بلکہ اتفاقات کے مجموعہ کی خوشش فہمی سے بھی باہر ہوجائیں گے.اس وقت تک ملتان سلطانز کے امکانات چوتھی ٹیم کے طور پر ہیں لیکن کراچی کنگز اس کےلئے حقیقی خطرہ ہے،اس پر اگلے میچ کے بعد بات ہوگی کہ ملتان اور کراچی کنگز کا کیسے جوڑ پڑنے والا ہے.