ورلڈ ٹی20،ویزا معاملات کب کے ختم،پاک بھارت کرکٹ تعلقات کہیں آگے نکل گئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی اطلاع کے عین مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک مطالبہ پورا کردیا ہے اور پی سی بی کا مطالبہ یہ تھا کہ بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے اس بات کی تحریری اجازت لے کہ وہ بھارت میں اس سال شیڈول ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم،فینز اور میڈیا سے متعلق افراد کو ویزے جاری کرے گا.

بگ بریکنگ نیوز، پاک بھارت سیریز انگلینڈ میں ، پی سی بی کی ملاقاتیں جاری،2مجوزہ پلان

یہ بات بظاہر عجب اور غیر منطقی تھی کیونکہ جس ملک میں آئی سی سی کا گلوبل ایونٹ شیڈول ہوتا ہے ،وہ ملک اس ٹیم کے ویزے جاری نہ کرکے اپنا ایونٹ کیوں تباہ کرے گا ؟ ایسا کرکٹ میدان میں پہلے کبھی ہوا،نہ آئندہ ہونا تھا.پاکستان نے یہ شارٹ شاید اس لئے کھیلا تھا کہ کشمیر پالیسی کی وجہ سے اس پر دبائو آجاتا کہ وہ کیوں کھیلنے جارہا ہے تو اس کے زالہ یا اس میں رنگ بھرنے کے لئے یہ غیر منطقی مطالبہ تھا،اسی طرح میڈیا کے بعض اور خاص افراد ہر دوسرے دورے میں بھارت جاتے رہے ہیں.کووڈ -19کے بعد حالات تبدیل ہیں ،اس میں اجازت کا ہونا نہ ہونا غیر متعلقہ ایشو ہے،اسی طرح کرکٹ فینز کو لے لیں کہ حالت یہ ہےکہ میدان بغیرتماشائیوں کے میچزکی میزبانی کر رہے ہیں،آئی سی سی اپنے آفیشلز امپائرز سے ہٹ گئی ہے،نیوٹرل امپائرز کا تصور بھی ختم ہوگیا ہے،یہ اس لئے ہے کہ کم سے کم سفر ہو،اور میزبان ملک کامیابی سے اپنی سیریز کھیلے،ایسے میں پاکستانی فینز کی اجازت اب مزید غیر اہم ہوگی،یہی وجہ ہے کہ اس کا فیصلہ بھارتی بورڈ نے تاحال نہیں کیا ہے اور پی سی بی کو اس کی تحریری ضمانت بھی نہیں ملی ہے.بھارتی بورڈ کی جنرل کونسل میٹنگ میں ٹیم اور میڈیا کی منظوری کی بات ہوئی ہے.

یہ باتیں موجودہ حالات میں انتہائی غیر اہم ہوگئی ہیں کہ ہم اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر،شائع کریں،اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جاری پس پردہ روابط میں اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ سرد مہری تمام ہوئی ہے اور معاملات جلد ٹھیک ہونے والے ہیں اور اس کے لئے دونوں ممالک مکمل تیار ہیں.

کرک سین 9فروری 2021 کو یہ خبر بریک کرچکا ہے کہ دونوں ممالک کی باہمی کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے اور اس کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم پہل کرے گی،بھارت پاکستان کا دورہ کرے گا اور دونوں ممالک کی باہمی ٹیسٹ سیریز اگلے سال کے شروع یا وسط میں پاکستان میں ہوگی،کرک سین کے قارئین بخوبی اس بات سے آگاہ ہیں کہ9 فروری ہی نہیں بلکہ اس کے فوری بعد ایسی متعدد خبریں ہم دے چکے ہیں ،ان میں سے کچھ کی باز گشت 40دن بعد کہیں سنائی دی تھی.

ایسے حالات اور ایسی بڑی خبر کے تناظر میں یہ بات کہ بھارت نے پاکستان کو ورلڈ ٹی 20کے لئے ویزوں کی منظوری دے دی ،منطقی،عقلی اور حقیقی طور پر ہونی ہی تھی کیونکہ کرکٹ معاملات تو اس سے بھی کہیں آگے جانے والے ہیں اور شاید اس سا ل بھی مختصر سی ٹی 20 سیریز نیوٹرل مقام پرا سٹیج ہوجائے جس کا تا حال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے.