ورلڈ ٹی 20،آئی سی سی کا بورڈز پر بم،تعداد اور خرچے کی نئی شرط،تاریخ سیٹ

4 35

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ جوں جوں قریب آرہا ہے،اسی طرح اس کے حوالہ سے آفیشل اعلانات ہونا شروع ہوگئے ہیں،ویسے تو اس کا آفیشل شیڈول بھی ابھی جاری نہیں ہوا جو اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے لیکن اس کی تفصیل میڈیا پر آچکی ہے،اس کے علاوہ اہم تفصیلات اب جاری ہورہی ہیں،چند روز قبل جب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ورلڈ ٹی 20 کے لئے اپنے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا تو ذہن میں سوال اٹھا تھا کہ کووڈ کے دور میں سابقہ 15 کھلاڑیوں کی شرط ہی چلے گی کیونکہ عرب امارات میں اگر ایک ٹیم کے 2 سے 3 کھلاڑیوں یا آفیشلز کے ٹیسٹ مثبت آگئے تو کیا ہوگا .
آئی سی سی نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور اب بھی 15 پلیئرز کی اجازت دی گئی ہے مگر ایک اور ایسی بات کی گئی ہے کہ جس سے مسئلہ حل بھی ہوجائے گا اور آئی سی سی نے اپنا بوجھ بھی کم کرلینا ہے،یہ ایک دلچسپ بات ہے کیونکہ کرک سین نے کیوی ٹیم کے اعلان کے وقت سوال اٹھایا تھا کہ کوروناکے دور میں صرف 15 پلیئرز بڑا رسک ہوگا تو آئی سی سی نے اب اس کا حل بھی بتادیا ہے لیکن سب سے پہلے آفیشل خبر.
ورلڈ ٹی 20کے لئے 15 پلیئرز،8 آفیشلز
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ ٹی 20کے لئے ہر ملک 15 کھلاڑی لائے گا اور اس کے آفیشل اسٹاف میں 8 ممبران ہونگے،اس طرح عرب امارات کے بائیو سیکیور ببل میں 15 پلیئرز ہر ملک کی نمائندگی کے لئے موجود ہونگے.اس سے زائد کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی،اس طرح نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے 15 پلیئرزکا ہی اعلان کیا ہے جو عرب امارات جائیں گے.
ورلڈ ٹی 20 کے لئے ٹیموں کے اعلان کی آخری تاریخ
آئی سی سی نے اس کے لئے آخری تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے.10 ستمبر 2021 تک اعلان کرنا لازمی ہوگا.ہر بورڈ پابند ہوگا کہ اس تاریخ تک اپنے اسکواڈ کا اعلان کرے کیونکہ اس کے بعد کا اعلان قابل قبول نہیں جانا جائے گا،اس کے ساتھ ہی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ متبادل پلیئرز کے داخلہ کے لئے کیا کرنا ہوگا.
بائیو سیکیور ببل میں داخلہ سے 5 دن قبل کی شرط
آئی سی سی نے کہا ہے کہ جس ٹیم نے اپنے پلیئرز میں تبدیلی کرنی ہے،اسے بائیو سیکیور ببل میں داخلہ سے 15 روزق بل درخواست کرنی ہوگی جب کہ 10 روز قبل درخواست سے یہ ہوگا کہ پھر اس کے 5 دن کے بعد اجازت نہیں ہوگی کیونکہ اس سے کےئ5روز قبل یہ ممکن ہوسکے گا،اس سے تاخیر کی صورت میں متبادل پلیئرز نہیں لئے جاسکیں گے.
اضافی پلیئرز کی نرالی اجازت،بوجھ بورڈز پر
انٹر نیشسنل کرکٹ کونسل کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کے لئے آفیشل پلیئرز 15 ہی ہونگے لیکن ہر بورڈ اپنے اضافی پلیئرز ساتھ لے کر جائے گا اور اس کے لئے اسے اس کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کرنے ہونگے،اب یہ پلیئرز کتنے ہونگے،اس کا فیصلہ بھی خود بورڈز کریں گے،یہ اس لئے کہ اس کے اخراجات آئی سی سی کے ذمہ نہیں ہونگے بلکہ بورڈز خود اس کے اخراجات برداشت کرے گا،اس سے یہ طے ہوا کہ کورونا کے ڈر کا متبادل حل موجود ہے اور یہ پلیئرز دوسرے بائیو سیکیور ببل میں ہونگے.
ورلڈ ٹی 20 کا پروگرام
ورلڈ ٹی 20 کے میچز 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عرب امارات میں ہونگے اور اس میں 16 ٹیمیں شریک ہونگی جب کہ پہلا رائونڈ 17سے 23 اکتوبر تک ہوگا،اس سے 4 ٹیمیں سپر 12 میں داخل ہوں گی.

4 Comments
  1. RobertIrows says

    I can recommend to come on a site on which there is a lot of information on this question.

  2. Johnnyric says

    Between us speaking, in my opinion, it is obvious. I recommend to you to look in google.com

  3. RobertIrows says

    Quite right! I think, what is it excellent idea.

  4. Michaelhaw says

    I consider, that you are not right. I am assured. I suggest it to discuss. Write to me in PM, we will talk.

Leave A Reply

Your email address will not be published.