ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان کس انوکھی نصف سنچری کے قریب،کیسا سنہرا موقع

تجزیہ:عمران عثمانی

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال ہوگئی ہے.انگلش کرکٹ ٹیم کی ایک ون ڈے میں جیت اور بھارت کی 2فتوحات نے کسی بھی ٹیم کو حتمی انداز میں آگے بڑھنے سے روک دیا ہے.انگلینڈ بھارت سیریز کے بعد ،انگلش ٹیم ہار کر بھی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم سیریز جیتنے کے باوجود تاحال بہت نیچے ہے لیکن اس نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.تازہ ترین صورتحال کے مطابق بھارت کے پوائنٹس کی تعداد 29ہوگئی ہے اور اس کا نمبر7واں ہے.انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 40،40پوائنٹس ہیں لیکن دونوں میں نیٹ رن ریٹ پر انگلینڈ آگے ہے.

نیوزی لینڈ،افغانستان ،بنگلہ دیش اورویسٹ انڈیز کا اگلا نمبر ہے.پاکستان بھارت سے بھی نیچے ہے اور اس کے 20پوائنٹس ہیں.پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے قبل ہاف سنچری مکمل کرلے،اگر ایسا ہوجا ئے تو یہ ایک اعزاز بھی ہوگا اور پاکستان کے لئے آگے مفید بھی ہوگا.پاکستان جنوبی افریقا کو تینوں میچز میں ہراکر 50 پوائنٹس پر آجائے گا،ہاف سنچری بھی مکمل ہوگی اور نمبر ون پوزیشن بھی ہوجائے گی،اس کا بھی ایک فائدہ ہوگا کہ پاکستان اس کنڈیشن میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے سے 5ویں نمبر پر آجائے گا،اس کے الٹ نتیجہ کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ پوزیشن تو یہی رہے گی لیکن ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے حالات سازگار نہیں ہونگے.جنوبی افریقا اس باب میں پہلی سیریز کھیل رہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان جنوبی افریقا سیریز کے بعد جون تک کوئی سیریز نہیں ہے،اس کے بعد سری لنکا انگلینڈ اور پھر پاکستان انگلینڈ کی ہوگی تو پاکستان کے پاس وہاں بھی موقع ہوگا کہ وہ اپنی پوزیشن نمبر ون رکھنے کی کوشش کرے.پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3میچزکی ایک روزہ سیریز 2اپریل سے شروع ہوگی.

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا میں اتوار کو پہلا ٹریننگ سیشن کیا لیکن کچھ دیر بعد ہونے والی بارش کے باعث کھلاڑیوں کو انڈور ٹریننگ کی سہولت مل گئی.کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر ٹریننگ میں شرکت کی،ہر پلیئر خوش اور فریش محسوس ہورہا تھا.بیٹنگ کوچ یونس خان نے تو کچھ فن بھی کیا اور کھلاڑیوں کو دلچسی کا سامان فراہم کیا،ٹریننگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا.

آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کی ٹاپ 8ٹیمیں میزبان سمیت براہ راست ورلڈ کپ 2023 کھیلیں گی جبکہ باہر رہ جانے والی سائیڈز کو کوالیفائر کھیلنا ہوگا.