سلطانز اوریونائیٹڈ کے میچ میں کون فیورٹ،آج کون جیتے گا

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ2021کااتوار کا دوسرا اور لیگ کا تیسرا میچ آج رات کھیلا جائے گا،ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگے۔یہ ایک زوردار مقابلہ ہوگا،ستاروں سے سجی کہکشاں کراچی میں جلوہ گر ہوگی۔گزشتہ سال سلطانز لیگ اسٹیج کی حد تک سلطان تھے،پورا عرصہ نمبر ون رہے لیکن پھر کورونا کی وجہ سے لیگ ملتوی ہوئی اور جب نومبر میں دوبارہ ہوئی تو سلطانز ٹریک سے ہٹ چکے تھے۔سلطانز کے کپتان تبدیل ہوچکے ہیں لیکن یونائیٹڈ ٹیم اپنے پرانے کپتان شاداب خان کے ساتھ ہی مقابلے پر آئے گی۔اسلام آباد تاریخ کا 2 بار کا چیمپئن ہے جبکہ سلطانز ایک فائنل تک نہیں کھیل سکے ہیں،سلطانز نے یونائیٹڈکو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے ،اب تک کے 6 میچز ریکارڈ پر ہیں کہ سلطانزا ور یونائیٹڈ میں مقابلہ 3-3 سے برابر ہے۔پروٹیز لیگ اسپنر عمران شہزاد اس ٹیم میں موجود ہیں اور موجودہ کھلاڑیوں میں 21وکٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔بیٹنگ میں کوئی قابل ذکر اس لئے نہیں ہے کہ سلطانز ٹیم کے کھلاڑی ادھر ادھر ہوتے رہے ہیں ۔
کپتان وکوچ کے بغیر آج زلمی کا میچ،حفیظ اورشعیب ،کامران اور بابرمیں خوفناک ریس پڑگئی
محمد رضوان تو پی ایس ایل میں پہلی بار کپتانی کریں گے لیکن شاداب خان کا ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے،اب تک12میچز میں قیادت کی ،صرف 5جیتے اور اس سے زائد 7میچز ہارے ہیں،2016 اور 2018کے چیمپئنز یونائیٹڈ گزشتہ سال چھٹے و آخری نمبر پر تھے۔آخری 5 میچزمیں بھی سلطانز کا غلبہ رہا،اس نے 3میچز جیتے اور 2 ہارے ہیں۔
شاداب خان،آصف علی،فہیم اشرف،لیوس گریگوری،ایلکس ہیلز،حسن علی،پا ل سٹرلنگ،ظفر گوہر،محمد موسیٰ،حسنین طلعت کے ساتھ اور بھی کئی ستارے موجود ہیں،اس لئے ٹیم بیلنس ہوکر اترے گی۔دوسری جانب سلطانز میں کارلس برتھویٹ،عمران طاہر،خوشدل شاہ،کرس لین،ایڈم لیتھ،ریلی روسو،شاہد آفریدی،شان مسعود،ثاقب محمود،جیمز ونس،سہیل خان،سہیل تنویر کے ساتھ کچھ اور تڑکا بھی ہے۔
کھلاڑیوں کی سلیکشن اگر ٹھیک ہوگئی تو سلطانز جیت سکے گی ورنہ یونائیٹڈ ٹیم بہتر کمبی نیشن کے ساتھ اترے گی اور میچ جیت جائے گی۔دیکھنا ہوگا کہ ٹاس کونسی ٹیم جیتے گی اور پھر اس اعتبار سے فیورٹ ٹیم سامنے آئے گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔یونائیٹڈ ٹیم بظاہر بہتر اور مضبوط ہے،فیورٹ ہے لیکن سلطانز کچھ بھی کرسکتے ہیں،رضوان کی فائٹںگ اسپرٹ ہارا ہوا میچ جیت میں بدل سکتی ہے کیونکہ شاداب طویل انجری کے بعد آج پہلی بار ایکشن میں ہونگے.