پی ایس ایل 6، کنڈیشن اور اوس کا کسے فائدہ،کیچز کہاں ڈراپ،فاتح کون،رمیز نےاہم راز بتادیئے

پی ایس ایل 6 کے آغاز سے قریب 24 گھنٹے قبل ابو ظہبی سے کچھ راز کی باتیں سامنے آئی ہیں،اگر ان کو غور سے پڑھاجائے تو یقین کریں کہ میچز دیکھتے ہوئے آپ کو اندازا ہوگا کہ جیسے یہ سب تو آپ کو پہلے سے علم تھا،کیچزکب ڈراپ ہونگے،بائولنگ کب گندی ہوگی،اسکور کب مشکل ہونگے اور ٹیمیں کب عذاب میں ہونگی اور فاتح کون ہونگے،پہلے بیٹ پکڑنے والے یا پہلے فیلڈنگ کے لئے اترنے والے، ان سب کا جواب یہاں مل جائے گا.

پی ایس ایل 6 کارکا سفر شروع ہونے کو ہے،لمبی بریک کے بعد میچز دوبارہ ہونگے،بدھ 9جون کو قلندرز اور اسلام آباد مدمقابل ہونگے.

اس پی ایس ایل کی راز کی بات یہ ہے کہ میچز جون کی گرمی میں ہورہے ہیں،ابو ظہبی کا درجہ حرارت خطرناک ہوا ہے.شام کے سیشنز میں وہاں اوس بہت زیادہ گرتی ہے ،ایسا لگے گا کہ جیسے بارش ہوئی ہے،اس کنڈیشن میں بائولرز کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا،یہی باتیں رمیز راجہ نے بھی ابو ظہبی سے کی ہیں. گیلا بال گرپ کرنا مشکل ہوجاتا ہے،یارکر،سلو بال کرنا مشکل ہوجاتا ہے،یہی حال آئوٹ فیلڈ کا ہوتا ہے.موسم نہایت ہی خونخوار ہے.

ابو ظہبی میں کمنٹری کے لئے موجود سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہی حال فیلڈنگ میں ہوگا ،کیچز مشکل ہونگے،ڈھیلے ہاتھ ہاتھ سے کیچزکی کوشش کی تو بال ہاتھ سے نکل جائے گا،ٹیموں کو یہاں اسی حوالہ سے ایڈجسٹ کرنا ہوگا،پھر دماغی ایڈجسٹمنٹ نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ پلیئنگ کنڈیشن مشکل ہونگی،اس لئے آپ کی توجہ تقسیم ہوسکتی ہے ،پلان ہل سکتا ہے ،ہم اس کا تھوڑا مارجن دے سکتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ 50فیصد ڈائون ہوجائیں اور پھر کنڈیشنز کو بہانہ بنائیں.

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ مشکل کہانی یہ ہے کہ موسم کی کنڈیشن بڑا امتحان ہوگا،پھر ٹیم کا کمبی نیشن پھر سے سیٹ کرنا ہوگا. بہت سے ریگولرز جیسے لیزا،پٹیل اور ہیلز اور سالٹ قلندرز ویونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہیں .کھلاڑی زخمی بھی ہوسکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ایڈجسٹ بھی ہوجائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں