پی سی بی کےپاگلوں اور احمقوں کی جگہ اگر میں ہوتاتو کیا کرتا،،شعیب اختر نے گانے پر تنقید کی بڑی وجہ بھی بتادی

رپورٹ،عمران عثمانی
Image By cricketaddictor
پی ایس ایل کا آغاز دیکھ لیاہے اور آپ نے افتتاحی تقریب بھی دیکھ لی۔بس ایسے ہی تھی،اگر بر ابھلا نہ کہتا تو اس کو اتنا دیکھا جاتا اور نہ ہی پسند کیا جاتا،بہر حال پسند اپنی اپنی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برینڈ بن چکا ہے اور یہ اور بھی بڑا بننے جارہا ہے۔اگلے سال 2اور ٹیمیں بھی بڑھ جائیں گی۔اب تک وکٹیں اچھی بنیں،اوس گری ہوئی تھی،اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور قلندرز نے فاتحانہ آغاز کیا،شاہین آفریدی نے اچھی بائولنگ کی۔
میرے نزدیک اسلام آباد فیورٹ نہیں تھی لیکن وہ ملتان سے جیت گئی،اوور آل دیکھا جائے تو ٹیمیں ہدف کا بہتر انداز میں تعاقب کر رہی ہیں،اسپنرز کو شام کے وقت مار پڑتی ہے،اگر کہا جائے کہ پی ایس ایل کا آغاز اچھا نہ ہوا کہ اسکور نہیں بن رہے،یہاں 150 سے زیادہ اسکور نہیں ہورہا۔
پی ایس ایل کا سننی خیز شو،اسلام آباد نے ملتان سے ایک اوور میں فتح چھین لی
شعیب اختر اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر کہتے ہیں کہ پچزکا معیار بہت اچھا ہے،یہ اچھی کوشش ہے۔4ٹیمیں ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں تو سب کو علم ہے کہ کیسے جیتنا ہے،وہ ٹیمیں کامیاب ہونگی جو مڈل آرڈر میں اچھی ہونگی،ایک ایک کرکے مارا جائے نہ کہ سارے ہی مار پیٹ پر لگ جائیں۔شعیب اختر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے میں نے اگر گانے پر تنقید کی ہے تو وہ بہت بڑا اور شاندار ہونا چاہئے،تقریب بھی اعلیٰ سے اعلیٰ اور بڑی ہونی چاہئے کیونکہ ایونٹ بہت ہی بڑا بن گیا ہے۔میں اگر ان پاگلوں اور بے وقوفوں کی طرح پی سی بی میں ہوتا تومیں وائس آف پاکستان تلاش کرتا،میں اپنی ویب پر کہتا کہ پورے پاکستان سے اچھی آواز سامنے آئے۔اپنے یوٹیوب چینل پر لانچ کرتا،یہاں بڑا ٹیلنٹ ہے ،میں کہتا ہوں کہ پی سی بی پی ایس ایل کے حوالہ سے جو بھی کرے،بڑا کرے۔
شعیب اختر نے وسیم اکرم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ وسیم بھائی،آپ پھنسے ہوئے ہیں،بڑا ہی ٹف شیڈول ہے اور سخت لائف ہے،ہوٹل قید ہے،ببل کی سختی ہے اور تمام اسٹاف وکھلاڑی مشکل وقت گزار رہے ہیں لیکن ہم سب آپ کی سپورٹ میں موجود ہیں،اس لئے ڈٹ کے کام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں