کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ہارے تو کیا ہوگا،سرفراز احمد کی اپ ڈیٹ،شاہد آفریدی کا نیا اظہار،انگلینڈ آئوٹ

پاکستان سپرلیگ 6 کے دوبارہ آغاز کے ساتھ رنگ زور پکڑ رہا ہے،کافی سنسسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں.اب تک کھیلے گئے 3میچزمیں سے 2میں پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم جیتی یے،چنانچہ ٹاس جیتنا اور پہلے بال پکڑنا غلط ہوتا جارہا ہے،پھربھی کپتان یہ سب کرنے پر لگے ہیں. پی ایس ایل 6 کی نئی اٹھان نے سے نچلے نمبر کی ٹیم ملتان سلطانز اور پہلے سے ٹاپ ریس میں موجود لاہور قلندرز کو نئی جدت دی ہے.ملتان ٹیم گزشتہ روز کے میچ سے قبل تک 5ویں نمبر تھی لیکن اس نے اہم میچ میں کراچی کنگز کو زیر کرلیا،اس پر ملتان ٹیم سے تعلق رکھنے والے والے شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا ہے.

ان فٹ ہونے کی وجہ سے سلطانز اسکواڈ سے باہر ہونے والے شاہد خان آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ہے،انہوں نے لاہور قلندرز کی مسلسل 2 فتوحات کے حوالہ سے بھی کچھ بولا اور کہا کہ قلندرز بہت اچھے لگ رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بہت سخت ٹیم بن کر سامنے آئے ہیں.انہوں نے راشد خان کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ پی ایس ایل 6 کے نئے آغاز پرکہا ہےکہ یہ بڑا اور عظیم آغاز ہے.

دوسری جانب جمعہ کو کوئٹہ کی ٹیم رواں میچز میں اپنا پہلا مقابلہ کھیلے گی،گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد مکمل ٹریننگ نہیں کرسکے ہیں لیکن ٹیم کا جس سے مقابلہ ہے،اس کے خلاف گلیڈی ایٹرز کا سابقہ ریکارڈ بہت ہی اچھا ہے.اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم اس کے سامنے ہوگی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ یہ آن کھڑا ہوا ہے کہ اسلام آباد ٹیم یہاں ابو ظہبی میں اپنا پہلا میچ قلندرز سے ہارگئی ہے،اسے اگر کوئٹہ نےبھی ہرادیا تو اس کے لئے سائرن بج جائیں گے اور 3روز میں دوسری شکست اس کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بنے گی.سرفراز احمد کھیلیں گے.

اسلام آباد کا حال تو آج ہارنے کے بعد خراب ہوگا لیکن سامنے کی بات یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تو اس سے بھی برا حال ہے ،اس نے 5میچز میں سے 4 ہار رکھےہیں،2پوائنٹس کے ساتھ اس کا چھٹا اور آخری نمبر ہے،ایک اور شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ 6میچزکے بعد 2پوائنٹس،باقی ماندہ 4میچز جیت بھی لئے تو مجموعی تعداد 8پوائنٹس کی ہوجائے گی اور اس وقت تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ لاہور قلندرز 10کے ساتھ پہلے،کراچی کنگز،اسلام آباد اور پشاور زلمی 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے چوتھے نمبر پر ہیں.

ٹیموں کی موجودہ ریٹنگ کو دیکھا جائے تو ٹاپ 4ٹیمیں اپنے میچز میں سے 2بھی جیت گئیں تو کوالیفائی کرجائیں گی،قلندرز تو قریب فائنل 4میں ہیں،باقیوں کی 2،2 کی جیت انہیں پیچھے رہ جانے والی ٹیموں سے ممتاز کردے گی اور کوئٹہ ٹیم باہر ہوجائے گی.

چونکہ کرکٹ کا ذکر چل رہا ہے تو تھوڑی بات ایج باسٹن ٹیسٹ کی بھی کرلیتے ہیں،انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے و آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں ایک گھنٹہ بھی مزید نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 303پر آئوٹ ہوگئی ہے.گزشتہ روز کےناٹ آئوٹ کھلاڑی مارک ووڈ 41 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو باقی ماندہ 2 کھلاڑی سٹورٹ براڈ صفر اور جمی اینڈرسن 4کے مہما ن ثابت ہوئے.ڈان لورینس81 پر ناقابل شکست گئے،اہم بات یہ بھی ہے کہ اوپنر رائے برنز نے بھی 81ہی اسکور کئے تھے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 85رنز دے کر 4 اور میٹ ہنری نے78رنزکے عوض 3وکٹیں لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں