پاکستان نے زمبابوے کے خلاف جو کیا،بہتر ہے آئندہ ایسا نہ کرے،شعیب اختر کی سخت وارننگ

پاکستان زمبابوے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل پر اپنے تبصرے میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ تھوڑے سے کمنٹس سننے کو مل رہے ہیں کہ پاکستان نے دفاعی کھیل پیش کیا،یہ گلہ جائز ہے کیونکہ زمبابوے جیسی ٹیم کے خلاف اتنا دفاعی کھیل بنتا نہیں تھا.91رنز کے لئےعمران بٹ نے 236بالز کھیل لیں ،اسی طرح عابد علی60رنزکے لئے 140بالز کھیل گئے،سامنے کون سی ٹیم تھی.زمبابوے یا کوئی دنیا کی ٹاپ کلاس ٹیم،میں کرکٹ شائقین اور تجزیہ نگاروں کے ان کمنٹس سے متفق ہوں.

بابر اعظم کا صفر،فواد عالم کی پھر سنچری،پاکستان کو 198 رنزکی سبقت،4وکٹیں باقی

اپنے آفیشل یوٹیب چینل پر پنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ پاکستان تھوڑا سلو کھیل گیا،ہم لوگ غلط بات نہیں کر رہے.یہاں سے پاکستانی پلیئرز فواد علم سے سیکھیں.فواد عالم سمارٹ مائنڈ ہے،ان کے پاس شاٹس اور پل یا کٹ شاٹس نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ اسکور کرتے ہیں کیونکہ وہ دماغ لڑاتے ہیں،گیپ تلاش کرتے ہیں.انہوں نے 108رنزکے لئے صرف 155بالز کھیلیں.پاکستان بہت پرانی کرکٹ کھیل رہا ہے.فواد عالم اگر 70اور سمتھ 100کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل رہا ہے تو پاکستان بہت پیچھے ہے،یہاں 500اسکور بنتے تھے اور کم بنے ،اب جتنے بھی بنے اس میں فواد عالم کا ہی کردار ہے.

شعیب اختر نے کہا ہے کہ عمران بٹ شاید اچھا کھیلے لیکن زیادہ بالز کھیل کر اچھا نہیں کیا،یہی حال عابد علی کا تھا،سامنے نہ فاسٹ بائولرز ہیں نہ ہی اسپنرز،اگلے میچ میں بہتری کے ساتھ آئیں.فواد عالم سے سیکھیں کہ 5دن قبل زمبابوے پہنچ کر سنچری بناتے ہیں،ان کا اسٹائل کسی کو غلط لگے،ان کے کیریئر کے 11سال ضائع کئے گئے لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی اور انہوں نے اپنی فارم شو کردی.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان کم سے کم 250کی برتری کرے اور اسے دوبارہ بیٹنگ نہ کرنی پڑے کیونکہ سامنے لمزور ٹیم ہے ،کوئی بڑی سائیڈ نہیں .پاکستان کی بیٹنگ میں نیگیٹو اور دفاعی سوچ جو دکھائی دی ،وہ آئندہ نظر نہ آئے تو زیادہ بہتر ہوگا.

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 6وکٹیں کھو کر 271 اسکور مزید بنائے.گرین کیپس کا مجموعی اسکور 374 ہوگیا ہے اور اس کی 4وکٹیں باقی ہیں جبکہ اس کی برتری 198رنزکی ہوگئی ہے.فواد عالم کے ساتھ حسن علی وکٹ پر موجود ہیں اور اگر فواد تھوڑی تیزی دکھائیں اورحسن صرف ان کا ساتھ دیں توفواد عالم ایک بڑی اننگ بھی کھیل سکتے ہیں اور بقول شعیب اختر پاکستان کا مجموعی اسکور 500سے زائد ہوسکتا ہے.زمبابوے اور پاکستان کی یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے.