یہ کیا ہورہا،سرفراز احمد تو عرب امارات نہ پہنچے،بھارتی بورڈ کے اعلیٰ آفیسر پہنچ گئے

کرکٹ شائقین پی ایس ایل 6 کا انتظار کر رہے ہیں اور پی سی بی حکام عرب امارات میں پی ایس ایل 6کے ویزوں کو پورا کرنے میں تاحال ناکام ہیں کہ ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں پنجے گاڑھ لئے ہیں،اس کے سیکرٹری اس وقت عرب امارات میں موجود ہیں اور کچھ ظاہر اور بہت کچھ خفیہ معاملات کی تیاری میں ہیں.

ورلڈ ٹی20،اگلا 8 سالہ پروگرام،گلوبل ایونٹس سمیت اہم ایشوز،آئی سی سی اہم اجلاس کل

پاکستان کرکٹ شائقین کے لئے یہ بات اس لئے بھی تھوڑی حیران کن ہے کہ اس کے سابق کپتان،چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ونر اور سب سے بڑھ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد تاحال ابو ظہبی لینڈ نہیں کرسکے جبکہ انہوں نے اپنی ٹیم کی قیادت کرنی ہے اور وہ آج تک ویزے کے چکر میں شٹل کاک بنائے گئے اور اب فلائٹ کےا نتظار میں ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایک چارٹرڈ فلائٹ پکڑ کر متحدہ عر ب امارات لینڈ کرچکے ہیں.

کرکٹ شائقین پی سی بی سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ایک طرف بھارتی شہریوں کے یو اے ای میں سفرکرنے پر پابندی ہے ،دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سیکر ٹری سفر کا فیصلہ کرتے ہیں،چارٹرڈ طیارہ لیتے ہیں اور وہاں پہنچ جاتے ہیں اور یہاں اس کے مقابل پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان ہیں،موجودہ ایونٹ میں ایک ٹیم کو کمان کریں گے،وہ 20 دن بعد بھی ویزا کیوں نہیں لے سکے،پھر ان کے ویزے کو لے کر جو ذلت آمیز پریڈ کروائی گئی ، اس کا کیا جواب ہے جبکہ سرفراز کے معاملہ میں وقت بھی تھا،کاغذی کارروائی کے لئے کسی کے احسان کی ضرورت بھی نہیں تھی تو پھر یہ تضاد کیوں آیا.

کرکٹ شائقین اس پر بھی سوچ و بچار میں ہیں کہ شروع تو پی ایس ایل نے ہونا ہے تو بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جون سے پہلے وہاں کیوں آگئے،بھلے انہوں نے بھی اپنی آئی پی ایل عرب امارات میں کروانی ہے لیکن اتنا پہلے تو وہاں جانا نہیں بنتا تھا.

بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کل یکم جون کو ہونی ہے،اس کے ایجنڈے کی دلچسپ تفصیلات کرک سین کافی دیرقبل جاری کرچکا ہے،دوسری وجہ یہ ہے کہ اس نے آئی پی ایل 2021 کے معاملات ابھی سے طے کرنے ہیں.

بھارت کے آئی پی ایل معاملات ہو ں یا آئی سی سی اجلاس،اہم بات دیکھنے کی یہ ہوگی پی ایس ایل کے معاملات پر کوئی اثر انداز تو نہیں ہورہا ہے اور کوئی اب تک ہوا تو نہیں ہے،ویسے گزشتہ 10روز میں جتنے ڈرامائی سین دنیا نے دیکھے ہیں،اس پر بھی کسی کا شک جاسکتا ہےکہ ایسے کیا اثرات تھے جو اب بھی غالب ہیں.

ویسے پی ایس ایل 6 تو تماشائیوں کے بغیر کھیلی جارہی ہے لیکن آئی پی ایل میں ففٹی پرسنٹ سے زیادہ تماشائیوں کو لانے کا پلان بھی اس وزٹ کا حصہ ہےا ور اگر ورلڈ ٹی 20 بھی عرب امارات میں ہوا تو وہاں پھر 70 سے 90 فیصد تماشائیوں کولانے کی اجازت بھی ہوگی تو اس کے معاملات بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،ویسے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کسی نہ کسی وجہ سے یو اے ای میں موجود ہیں اور اپنے اپنے معاملات دیکھ رہے ہیں.