شرجیل نے اپنے ساتھ پاکستان کاکیا نقصان کردیا،انگلینڈکے ساتھ کیا ہوگا،شعیب اختر بتارہے ہیں

عمران عثمانی

پی ایس ایل 6پر اپنے تبصرے میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم مشکل سے ہارے گی کیونکہ گیند سیدھی بیٹ پر آتی ہے اور بیٹنگ آسان ہوجاتی ہے۔اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل پر راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ شرجیل نے اچھا کم بیک کیا لیکن انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنا بھی نقصان کرکے رکھ دیا۔شرجیل بہت بڑا پلیئر ہے،ہر طرف شاٹس کھیلتا ہے،اب فٹنس پر توجہ دینی ہوگی ،فٹنس کمزور ہے۔
شرجیل کی سنچری حجت نہ تاریخی پارٹنر شپ،روایت قائم ،اسلام آباد نے کراچی کو پچھاڑ دیا
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ پر اپنے تبصرے میں شعیب نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے آخری 10 اوورز میں سست بیٹنگ کی،تیز کھیلنا چاہئے،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مڈل آرڈر اچھا ہونا چاہئے۔پاکستان سپر لیگ بلندی کی جانب ہے،میچز اچھے جارہے ہیں،خوشی کی بات یہ ہے کہ قلندرز بھی اچھے جارہے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ قلندرز اورسلطانزمیں سے اس بار کوئی ایونٹ ضرور جیتے۔وہ کراچی کے 196 رنزبنانے کے باوجود اسلام آباد سے ہارنے پرتبصرہ کر رہےتھے۔
کراچی کنگز کی شکست کی بڑی وجہ بابر اعظم قرار،کپتان عماد وسیم بھی ذمہ دار،امپائر سے الجھ پڑے
انگلینڈ کو بہت پھینٹی پڑی ہے،بھارت نے بڑا مارا ہے،احمد آباد کے پنک بال ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ٹھیک ٹھاک پھینٹی لگائی ہے،خوبصورت اسٹیڈیم ہے،ایشانت شرما کے 100 ٹیسٹ مکمل ہوئے،بھارتی بورڈ نے خوب انویسٹ کیا،اس وقت بھارت آگے ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ ایسے مار کھارہا ہے کہ ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی،وہ کیسے کھیلنا چاہتے ہیں،ان کو دیکھنا ہوگا۔بھارت میں کھیلنا آسان نہیں ہے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بھارت کم بیک کرے گا اور یہ اعلیٰ ترین کم بیک ہے،اب بھارت دوسرے دن ایسا کچھ نہ کرے کہ انگلینڈ واپس آجائے.
پنک بال انگلش بیٹسمینوں کےلئے موت،احمد آباد میں پوری ٹیم 112پر ڈھیر
مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ ہارےگا اوربھارت سیریز جیت جائے گا۔یہ کم بیک والےکام چھوڑ دیں اور پہلے ٹیسٹ سے ہی شروع ہوجایا کریں۔پنک بال ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے 112پر گرنے کے بعد 3وکٹ پر 99 رنزبنالئے ہیں.