گابا ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 369کے جواب میں بھارت کے ساتھ کیا بنی،روہت شرما پر تنقید

عمران عثمانی
Image By espncricinfo
گابا ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش اور خراب موسم نے بھی اپنی مداخلت کردی ہے،کافی انتظار کے بعد جب امپائرز نے ہفتہ کے روز کے کھیل کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 62 رنزبنائے تھے اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے،روہت شرما کھیل رکنے سے چند منٹ قبل 44 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے،شبمان گل نے 7رنزکئے جبکہ کمنز اور لائن نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں369رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آج کیمرون گرین 47،ٹم پین 50 اور نیتھن لائن 24 رنزبناکر نمایاں رہے،پہلے روز لبوشین نے سنچری اسکور کی تھی۔مہمان ٹیم کے نتانجن،ٹھاکر اورسندر نے 3،3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بھارت کو اب بھی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنےکے لئے مزید307رنز درکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں،4 میچز کی سیریز کا یہ آخری و فیصلہ کن میچ ہے،سیریز 1-1سے برابر ہے۔
بھارتی ٹیم گابا میں کبھی بھی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ہے،74برس میں اس نے یہاں 6ٹیسٹ کھیلے ہیں،5ہارے ہیں اور ایک میچ ڈرا کھیلا ہے۔میزبان ٹیم 1988 سے اس مقام پر کسی بھی ملک کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری،تب سے اب تک اس نے 31 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں۔
برسبین میں اگلے 3 دن میں بھی بعض اوقات میں بارش کی پیش گوئی ہے،اس سے بھارت کو میچ ڈرا کرنےکی امیدیں روشن ہونگی۔نیتھن لائن اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 397 واں شکار بھی کر لیا ہے۔
روہت شرما کی وکٹ پر سابق بھارتی کرکٹرز شدید سیخ پا ہیں اور انہوں نے بیٹسمین کی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کا نہایت برا منایا ہے۔روہت شرما ،کپتان رہانے کے بغیر اور بھی زیادہ مستند بیٹسمین اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں