ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مسلسل دوسرے میچ میں فلاپ،گالے ٹیسٹ کا بھی احوال

عمران عثمانی
Image By Twitter/ICC
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ستارے گردش میں ہیں،مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ فلا پ ہوگئی ہے اور بنگلہ دیش نے ہوم گرائونڈ پر اسے ایک بار پھر پورے 50 اوورز نہیں کھیلنے دیا اور 150اسکور سے آگے جانے نہیں دیا۔مہمان ٹیم نے دوسرے میچ تک 7ویں کھلاڑی کو بھی ڈیبیو کروادیا ہے۔
ورلڈ کپ سپر لیگ کے سلسلہ میں جاری سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس مہمان کپتان جیسن محمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو سود مند ثابت نہیں ہوا۔ڈھاکا کی وکٹ پر میزبان بائولرز کا غلبہ رہا ہے۔41کے معمولی اسکور پر 5بیٹسمین پویلین لوٹ گئے تھے،ایسے میںرومین پاول کے 41 رنز نے ٹیم کو سہار ادیا لیکن باقی کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہ تھا،اس لئے 88پر 8ویں وکٹ گر گئی،ٹیم کے 100 سے کم پر آئوٹ ہونے کا خطرہ تھا،الزاری جوزف کے 17 اوراکیل ہوسین کے 12رنزکی بدولت ٹیم تھوڑا اسکور بڑھاگئی،بنگلہ دیشی گیند بازوں نے 44ویں اوور میں 148پر بساط لپیٹ دی،مہدی حسن نے 25رنز دے کر 4 اورمستفیض الرحمان و شکیب الحسن نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔بنگلہ دیش نے 34ویں اوور میں ہدف مکمل کرکے میچ 7وکٹ سے جیت لیا اور سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے.
ویسٹ انڈیز کو 6 کیپ مہنگی پڑگئیں،بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان خواتین میچ کا بھی احوال
پہلا ایک روزہ میچ بھی ایسا ہی ثابت ہوا تھا جب ویسٹ انڈین کھلاڑی 122پر آئوٹ ہوگئے تھے اور بنگلہ دیش نے میچ 6وکٹ سے جیت لیا تھا۔
دوسری جانب گالے میں انگلینڈ کے خلاف سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کا باعتماد آغاز کیا ہے،پہلے میچ کے پہلے دن دو سیشن سے بھی کم وقت میں 135پر آئوٹ ہونے والی میزبان سائیڈ نے 3وکٹ پر146رنزبنالئے تھے۔اینجلیو میتھیوز نصف سنچری بناکر وکٹ پر موجود تھے جبکہ کپتان دینش چندی مل کی پیش دمی بھی ہاف سنچری کی طرف جاری تھی۔اوپنر لاہیرو تھریمانے 43رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔سٹورٹ براڈ کی جگہ واپسی کرنے والے جیمز اینڈرسن نے تینوں وکٹیں لیں۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کپتان کرونا رتنے ان فٹ ہونے کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔2میچز کی سریز میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس کے لئے اس میچ میں کامیابی نہایت ہی ضروری ہے۔پہلے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 4وکٹ پر 229رنزبنالئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں