وسیم اکرم کی عید کادن سوکر گزارنے کی تلقین،رشی پنت کی پاکستانیوں کومبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف لیجنڈری پیسر وسیم اکرم نے عید الفطر کے روز قوم کو سونے کی تلقین کردی ہے،جمعرات کو اس وقت جب پوری قوم عید نماز پڑھ کر گھروں کو لوٹ رہی تھی تو وسیم اکرم کا ویڈیو پیغام ان کا منتظر تھا.

آئی سی سی کا عید کے روز پاکستان کو تحفہ،ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا کی ریکارڈ تنزلی،آسٹریلیا کو بھی جھٹکا

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ

میری اور میری اہلیہ شنیر ا اور بچوں کی کی جانب سےآپ سب کو اور تمام افراد کی فیملیز کو بہت بہت عید مبارک ہو.وسیم اکرم نے ساتھ ہی کہا ہے کہ برائے مہربانی اپنے آپ کو محفوظ رکھئے گا.کووڈ کی وجہ سے حالات خراب ہیں،لوگوں کے کئی پیارے ان کے ساتھ دنیا میں نہیں رہے،اس لئے اپنا خیال رکھیں.تمام افراد کے لئے نیک خواہشات.اپنی عید کو انجوائے کریں اور ساتھ ہی وسیم اکرم نے مسکراتے ہوئے تلقین کی ہے کہ سارا دن سوتے رہنا،اسی میں بہتری ہوگی.

عید مبارک،مکی آرتھر،سنگا کارا،بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کے پیار بھرے پیغامات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقم پیسر محمد عامر نے اپنی اور بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری جانب سے سب کو عید مبارک ہو.شاداب خان،اظہر علی،عمر اکمل،شاہین آفریدی نے بھی اپنی تازہ ترین تصاویر کے ساتھ پوری قوم کو عید مبارک کا پیغام جاری کیا ہے.پی سی بی کی جانب سے مختلف پلیئرز کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں قوم کو عید کی مبارکباد کے ساتھ ایک ہی تلقین کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے اپنے آپ کو بچائیں اور تمام ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے اپنے آ پ ودیگر کو محفوظ بنائیں.بھارتی کرکٹر رشی پنت نے جمعرات کو عید مبارک کا پیغام لکھا ہے،بھارت میں عید الفطر جمعہ کو ہوگی لیکن انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں عید منانے والی مسلم برادری کو عید مبارک لکھتے ہوئے تلقین کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور کورونا سے اپنے آپ سمیت سب کو بچائیں.