کوہلی کی بادشاہت کا دھڑن تختہ،بابر نئے سنکدر اعظم،آئی سی سی کا اعلان آگیا

رپورٹ : عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی بادشاہت کا دھڑن تختہ ہوگیا،محدود اوورز کرکٹ کے نئے بادشاہ کا تعین ہوگیا ہے.انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے.14اپریل 2021 کو جاری ہونے والی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ کے نئے سکندر اعظم بن گئے ہیں،انہوں نے ویرات کو ہلی کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے.اس طرح بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ کے بعد ون ڈے فارمیٹ میں بھی کوہلی کو پیچھے دھکیل دیا ہے.کوہلی 1258 روز آئی سی سی میں پہلے نمبر پر رہے.انہوں نے طویل عرصہ حکمرانی کی.

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ہفتہ وار رینکنگ کے سلسلہ کی وجہ سے 8اپریل 2014 کو پاکستان جنوبی افریقا کی ون ڈے سیریز کے خاتمہ پر یہ اعلان نہیں ہوسکا تھا کیونکہ یہ رینکنگ ہر بدھ کو اپ ڈیٹ ہوتی ہے.بابر اعظم کو آئی سی سی کی جانب سے یہ سند اس روز ملی ہے کہ جب وہ ٹی 20 کے اہم ترین معرکہ میں جنوبی افریقا میں کھیل رہے ہیں.

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم 865ریٹنگ کے ساتھ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی 857 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں،مزید تبدیلیوں کے مطابق فخر زمان کیریئر بیسٹ 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں.
بابر اعظم اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹی 20میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ایک روزہ کرکٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں.دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کو ہلی کے پاس کسی بھی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن نہیں رہی ہے .وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5ویں نمبر پر ہیں لیکن چھٹے نمبر پر موجود بابر اعظم ان کے تعاقب میں ہیں.کوہلی ٹی 20میں بابر سے نیچے 5ویں نمبر پر ہیں اور اب ون ڈے کرکٹ میں پہلی پوزیشن کھوچکے ہیں.بابر اعظم 2فارمیٹ میں کویلی سے آگے ہیں اور ایک فارمیٹ میں نمبر ون کھلاڑی ہیں جبکہ کوہلی کے پاس اب کسی فارمیٹ کی پہلی پوزیشن نہیں رہی ہے.

جنوبی افریقا کے خلاف 3میچزکی سیریز میں 228رنزبنانے والے بابر اعظم نے اس سیریز میں نہ صرف تاریخی جیت اپنے نام کی بلکہ یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے.دوسری جانب پاکستانی اوپنر فخر زمان جنہوں نے اس سیریزمیں 2سنچریز بنائی تھیں،انہوں نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور میں شامل ہوگئے ہیں.امام الحق نے بھی ترقی ہے.بیٹنگ لائن میں پاکستانی کسی دیگر پلیئر کو خاص فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ مڈل آرڈر میں کسی کھلاڑی نے تسلسل کے ساتھ اسکور نہیں کیا تھا.

ورلڈ کپ سپر لیگ میں لمبی چھلانگ،بابر نمبر ون،پاکستان کو 3فائدے،پی سی بی کی مبارکباد

کرک سین نے گزشتہ ہفتہ پاکستان کی جیت کے بعد واضح لکھا تھا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون پلیئر بن گئے ہیں.ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے ہیں .