ٹی 20 سیریز،انوکھا ریکارڈ ،بڑ ااعزاز پاکستان اور بابر اعظم کا منتظر،تمام ٹیمیں ناکام ہوگئیں

رپورٹ : عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک زمانہ میں ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم رہی اور رہی بھی ایسے کہ 28ماہ تک اس کی ٹکر کی کوئی ٹیم نہ تھی ،سرفراز احمد مسلسل 11سیریز سے ناقابل شکست چلے آرہے تھے.یہ وہ وقت تھا کہ پاکستان کو طوطی بولتا تھا.2016 کے آخر سے 2019کے آغاز تک کوئی ٹیم بھارت،انگلینڈ،آسٹریلیا یا جنوبی افریقا پاس پاس بھی نہیں پھڑک رہے تھے.انصاف کی بات تو یہ ہے کہ جیسے 2008سے ورلڈ ٹی 20کے آغاز سے ہر 2 سال بعد ایونٹ چلتا رہتا تو پاکستان 2018کا چیمپئن ہوتا لیکن بدقسمتی سے 2016کے بعد ایونٹ کا دورانیہ 4سال کردیا گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب آگے پھر یہ ہر 2سال بعد ہی ہوگا.گزشتہ سال ایونٹ ملتوی ہوا جس کے باعث اب یہ اس سال ہوگا اور پھر معمول کا ایونٹ اگلے سال بھی ہوگا لیکن پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی نمبر 4 ٹیم ہے.اس کے پاس ورلڈ ٹی 20 تک موقع ہے کہ وہ کچھ سیریز جیت کر اپنی پوزیشن بہتر کر لے.

یہاں ایک اور اہم بات بھی کرنی ہے کہ پاکستان کو 10 اپریل سے جنوبی افریقا میں 4میچزکی ٹی 20سیریز کھیلنی ہے.ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان فیورٹ ہوگیا ہے اور خیال ہے کہ حریف پلیئرز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان جیت جائے گا،اس سے بھی رینکنگ پوزیشن بہتر ہوگی. ان 2 باتوں کے باوجود اصل بات ایک اور ہے اور وہ یہ کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جس نے سب ٹیموں سےزیادہ 163میچز کھیل رکھے ہیں اور اس کے قریب ترین ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس کی ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی تعداد 145 ہے اور اس کے بعد بھارت 142 میچزکھیل کر تیسرے نمبر پر ہے.آسٹریلیا کے 136 اور انگلینڈ و سری لنکا کے 131،131 میچزہیں.

یہ بات بھی شاید آ پ کے لئے نئی نہ ہو،میرا مقصد بھی یہ نہیں ہے،بلکہ اصل معاملہ تو کچھ اور ہے .شاید یہ بھی آپ جانتے ہوں کہ پاکستان ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں سب سے فتوحات حاصل کرنے والا ملک ہے.بھارت کا دوسرا نمبر ہے .یہ بات بھی سمجھی جاسکتی تھی تو خیر اب بلا کسی تاخیر کی اصل بات کی جانب بڑھتے ہیں اور وہ یہ کہ پاکستان ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں فتوحات کی سنچری کرنے والا پہلا ملک بننے جارہا ہے اور اتفاق سے سامنے جنوبی افریقا ہے اور 4میچزکی سیریز ہے،پاکستان پہلی کامیابی یا اکلوتی جیت سے ہی اپنی فتوحات کی سنچری مکمل کرلے گا.

پاکستان نے 163 میچز میں سے 99جیتے ہیں.59ہارے ہیں.3میچز ٹائی کھیلے اور2میچز بے نتیجہ تھے.دوسرا نمبر بھارت کا ہے جس نے 142 میں سے 88 میچزجیتے اور 47ہارے ہیں.پاکستان کی ٹیم 100میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بطن جائے گی اور یہ اس کا منفرد کارنامہ ہوگا.اس سال کی مصروفیات اور ورلڈ ٹی 20 کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ میچزکھیلنے کی ڈبل سنچری بھی پاکستان ہی پہلے مکمل کرے گا اور اسے یہ اعزاز اگلے سال حاصل ہوگا.بابر اعظم کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ 10اپریل کو پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کریں.جنوبی افریقا کی سیریز میں اگرچہ ان کی پہلی کامیابی ہوگی لیکن پاکستان کے لئے وہ100 ویں فتح کے کپتان ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں