دورہ انگلینڈ، ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل،ون ڈے رینکنگ کا اگلا منظرنامہ،2 سیریز کی پیش گوئی
پاکستان سپر لیگ تمام ہوئی ہے،اب قومی کرکٹ ٹیم کی انٹر نیشنل کرکٹ سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں،فائنل کے 12 گھٹے کے اندر ٹیم انگلینڈ کے لئے دورہ انگلینڈ، ورلڈ کپ اڑان بھر چکی ہے،اس سےاندازا لگایا جاسکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا کتنا مصروف ترین شیڈول ہے اور اس کے لئے کتنا دبائو بھی ہے،قومی ٹیم انگلینڈ میں 2 فارمیٹ کے میچز کھیلے گی،8 جولائی سے20 جولائی تک 3 ایک روزہ میچز اور3 ٹی 20 میچز ہونگے،وہاں سے اگلا پڑائو ویسٹ انڈیز کا ہوگا اور آپ یہ دیکھیں کہ انگلینڈ میں 20 جولائی کو آخری ٹی 20میچ ہوگا تو ویسٹ انڈیز میں ایک ہفتہ کے اندر پہلا ٹی 20مقابلہ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا.
ہر ٹیم کے طوفانی دورے
اس سال ورلڈ ٹی 20 کپ کھیلا جانا ہے اور اس کے لئے ہر ٹیم کے طوفانی دورے ہیں اور درجنوں میچز ہیں،یہ سب اس لئے کہ ٹیموں کو ٹی 20 میچزکی پریکٹس مل جائے ،خیر انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کو اس سے سے قبل ایک روزہ سیریز کا چیلنج درپیش ہوگا،یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے ،اس لئے اس کی اہمیت اپنی جگہ ہے،یہاں میں ورلڈ کپ سپر لیگ کی ممکنہ پوزیشن اورآئی سی سی ون ڈے رینکنگ کو فوکس کروں گا جبکہ پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز،تاریخ وریکارڈز کے حوالہ سے الگ سے جائزہ لیا جائے گا.
چھٹی پوزیشن
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ کرکٹ میں اس وقت چھٹی پوزیشن ہے اور یہ سیریز 0-3 سے جیتے تو چھٹا ہی نمبر رہے گا لیکن 104 کی ریٹنگ کا مطلب باوقار پوزیشن ہوگی،پاکستان اس وقت تک 97 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقا 107کے ساتھ 5ویں جبکہ انگلینڈ 115 کے ساتھ چوتھے اور بھارت 115 کے ساتھ تیسرے ،آسٹریلیا 118کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ 121کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے.انگلینڈ اور سری لنکا کے 3 ایک روزہ میچز بھی ہونے ہیں .9ویں پوزیشن کی حامل سری لنکن ٹیم سے وہ تینوں میچز جیت بھی جائے تو اس کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ بھارت سے ایک درجہ آگے 116کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آجائے گا لیکن اگر ایک میچ بھی ہارا تو انگلینڈ 113 کے ساتھ بھارت سے بھی کافی نیچے گرجائے گا.انگلینڈ سری لنکا ایک روزہ سیریز 29جون سے شروع ہوگی. انگلش ٹیم اگر سری لنکا کے خلاف تینوں میچز جیت جائے تو وہ 116 کی پوزیشن پر ہوگی لیکن اگر پاکستان سے تینوں میچز جیتے تو119 ریٹنگ کے ساتھ آسٹریلیا سے بھی آگے دوسری پوزیشن پر آجائے گی،اس کی معراج یہی ہوگی ،پاکستان کو بھی تینوں میچز یا کم سےکم سیریز جیتنے پر جانا چاہئے ،کم سے کم اس کی ریٹنگ 100 تک یا اس سے اوپر تو آئے.
ممکنہ پوزیشن
یہ تو ذکر تھا ایک روزہ ریٹنگ کا،اب ذکر کرتے ہیں ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل اور ممکنہ پوزیشن کا ،کیونکہ اصل کھیل تو اس طرف ہوگا،یہاں سے ٹیموں نے ورلڈ کپ 2023 کی جانب سفر کرنا ہے.اس وقت بنگلہ دیش 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،انگلینڈ 40کے ساتھ دوسرے،پاکستان بھی 40کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا 40کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،انگلینڈ اگر سری لنکا سے تینوں میچز جیت گیا تو اس کے 70پوائنٹس ہوجائیں گے اور پاکستان کو بھی اس نے اگر ماردیا تو 100پوائنٹس کے ساتھ تن تنہا نمبرون ہوجائے گا،اس کے بعد انگلینڈکےلئے آگے زیادہ مشکلات نہیں ہونگی،پاکستانی ٹیم نے اگر یہ سیریز تینوں میچز کے ساتھ جیت لی اور انگلینڈ سری لنکا سے ایک میچ بھی ہار گیا یا بارش کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا تو پھر پاکستان جیتنے کی صورت میں 70پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر چلا جائے گا اور یہ نہایت ہی مشکل ترین امر ہوگا کیونکہ یہ سب آسان نہیں ہوگا،انگلینڈ میں پاکستان کیا ،کسی بھی ایشائی ٹیم کا ایک روزہ سیریز وہ بھی کلین سویپ کے ساتھ فتح کرنا ایک ناممکن سی بات ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایک میچ بھی نہ جیتے،کم سے کم ایک فتح ضروری ہوگی کیونکہ اس ٹیبل پر چل چلائو کا ہونا بھی نہایت ضروری امر ہے .
ورلڈ کپ سپر لیگ کیا ہے
آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ دراصل ایک ایسا جہاز ہے جس کا رخ 2023 کے ورلڈ کپ کےلئے بھارت کی جانب ہونا ہے،ٹاپ 8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے اور باقی ٹیموں کو پھر ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کی ذلت برداشت کرنی ہوگی،گزشتہ ورلڈکپ سے قبل بھی پاکستان شدید جھکڑ میں تھا لیکن 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت نے پاکستان کی منزل آسان کی تھی اور ویسٹ انڈیز وزمبابوےکو کوالیفائنگ ایونٹ میں جانا پڑا تھا.
اس بار سری لنکن ٹیم شدید مشکلات سے دوچار ہے کیونکہ وہ تاحال 13ویں و آخری نمبر پر ہے اور اگر انگلینڈ میں بھی سیریز ہارگئی تو اس کے لئے خطرات بڑھ جائیں گے اور مسئلہ کھڑا ہوجائے گا،اس لئے سری لنکن ٹیم بھی شدید زلزلہ کی زد میں ہے. دورہ انگلینڈ، ورلڈ کپ
انگلینڈ سری لنکا سیریز کی پیش گوئی
انگلینڈ سری لنکا سیریز میں انگلش ٹیم کلین سویپ کرسکتی ہے اور لنکن ٹیم کے لئے سنگل کامیابی بھی محال ہوگی،اس کی بہت سی وجوہ ہیں،تفصیلی وجوہات انگلینڈ سری لنکا سیریز کے آغاز کے موقع پر 28 یا 29 جون کو پیش کی جائیں گی.
پاکستان انگلینڈ سیریز کی پیش گوئی
پاکستان کے لئے انگلینڈ میں ونڈے سیریز کی فتح کی پیش گوئی کرنا بہت مشکل سی بات ہے،اس لئے ٹیم سیریز شاید ہی جیت سکے لیکن ایک ون ڈے میچ کی فتح کی امیدا کی جاسکتی ہے.بابر اعظم الیون اس وقت سیٹ ہے،نئے اور پرانے پلیئرز کا کمبی نیشن بنا ہے،ٹیم نے جنوبی افریقا میں آخری ایک روزہ سیریز جیتی ہے،اس سے اس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے .دوسری جانب ویسٹ انڈیز میں جنو بی افریقا ٹیم مصروف ہے،اس کے بعد آسٹریلیا نے وہاں ایکشن میں ہونا تو اگلے 2 ماہ میں پوائنٹس ٹیبل پر کافی کچھ تبدیل ہوگا.ایسا لگتا ہے کہ آئی سی سی کے پوائنٹس سسٹم،کوالیفیکشن رائونڈ کی وجہ سے ہر ٹیم جمع تفریق میں رہے گی اور ہر وقت اسی فکر میں ہوگی کہ کب کیا ہوتو کیا کرنا ہوگا،یہ دلچسپی کے حوالہ سے اچھا ہے،اسی طرح کرکٹ فینز بھی اسی حساب میں رہیں گے کہ اگلی سیریز میں یہ ہو تو وہ ہوگا اور اگر فلاں ٹیم فلاں ٹیم کو شکست دے دی گی تو پھر یہ ہوگا اور وہ ہوگا.کافی کچھ تبدیل ہوا ہے اور کافی کچھ بہتر ہوا ہے.