ہوائیں بدلنے لگیں،قلندرز کی پہلے ہی میچ میں دھمال زلمی کے گلے کی ہار،کرک سین کا تجزیہ سچ

عمران عثمانی
Image Issues By PCB
ہوائیں بدل گئیں،قسمت ساتھ دینے لگی،لاہور قلندرز نے پی ایس ایل تاریخ میں فاتحانہ آغاز کر ہی لیا ہے،اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اس نےسابق چیمپئن پشاور زلمی کو 4وکٹ سےشکست فاش دے دی.کرک سین نے اپنے تجزیہ میں لاہور قلندرز کو فیورٹ ہی لکھا تھا.
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو اچانک میچ کھیلنے کی اجازت ملی،میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی ٹیم نے ایونٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی تھی ،جس کے بعد پی سی بی نےبائیو سیکیور ببل توڑنےوالوں کو کھلے عام معافی دے دی،قلندرز کی جانب سے دعوت ملنے پر پشاور زلمی کا آغاز تباہ کن تھا.19پر 3 اور 46پر 4وکٹ کھونے والی ٹیم پھر نہ سنبھل سکی تاہم روی بوپارا اور شعیب ملک نے اننگ کو سنبھالا دے کر اسکور فائٹنگ ٹوٹل تک پہنچادیا.امام اور حیدر صفر پر گئے جبکہ کامران اکمل 5رنز کرسکے،روی بوپارا نے رواں سیزن کی پہلی ہاف سنچری بنائی،وہ 50کرکے آئوٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 26،ردرفرڈ26 اور عماد بٹ 23رنزکرنے میں کامیاب ہوئے.ٹیم 20 اوورز میں 6وکٹ پر 140رنزبناگئی.
قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14رنز دے کر 3وکٹیں لیں جبکہ سلمان مرزا نے 2آئوٹ کئے.جواب میں قلندرز نے 141کے ہدف میں بااعتماد آغاز کیا،44کے مجموعہ تک پہنچتے ہوئے فخر 15 اور سہیل 14کرکے آئوٹ ہوگئے.آغاسلمان اور محمد حفیظ نے اننگ کو سنبھالا.حفیظ نے بنا کسی دبائو کے بیٹنگ کی لیکن آغا سلمان 21کر کے آئوٹ ہوئے تو اسکور 3وکٹ پر 53تھا،زلمی میچ میں واپسی کر رہی تھی.اس کے بعد بین ڈنک 22،سامت پٹیل 8اور ڈیوڈ وائزے سفر پر آئوٹ ہوئے لیکن حفیظ مزاحم رہے،آخر کار ان کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت قلندرز نے 9گیندیں قبل ہدف 6وکٹ پر پورا کرلیاحفیظ 33پر ناٹ آئوٹ گئے جبکہ راشدخان نے 15بالز پر ناقابل شکست مگر قیمتی 27رنز کئے،ٹیم4وکٹ سے فتحیاب رہی.وہاب ریاض اور ثاقب محمود نے 2،2وکٹیں لیں.شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں