جون میں ورلڈ کپ کا آغاز،اسی ماہ ہی نرالے فیصلے،بھارتی ٹیم کی ڈبل شکست

رپورٹ: عمران عثمانی

آج انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ہر سال گلوبل ایونٹ کروانے کا فیصلہ کرچکی ہے،کیا ہی عجب اتفاق ہے کہ آئی سی سی نے جب اس بات کا حتمی اعلان کیا تو جون کا ماہ تھا،اسی جون کے مہینہ میں اب سے 46 سال قبل آئی سی سی کے مردوں کے پہلے گلوبل ایونٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا.جون 2021 میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ 2023 سے 2031 تک ہر سال گلوبل ایونٹ ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس فیصلہ کے ساتھ ہی 2021 سے ہر سال آئی سی سی ایونٹ کا آغاز ہوجائے گا، کچھ سال تو ایسے ہونگے جب آئی سی سی کے 2 گلوبل ایونٹس کے فائنل ہونگے.جیسے رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور پھر ورلڈ ٹی 20 اور اگلے سال بھی ورلڈ ٹی 20 شیڈول ہے ،2023 سے 2031 کی تفصیلات آپ پہلے ہی پڑھ چکے ہیں.

یہ 7 جون 1975 کی بات ہے کہ جب آئی سی سی کے پہلے ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا ،اآج کا دن کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز اور بھارت کی 2 طرفہ ہزیمت کا دن بھی ہے،46 سال آج ہی کے دن کرکٹ کے پنڈت ایک نیا تجربہ کرنے جارہے تھے،کرکٹ کی اصل پہچان ٹیسٹ کرکٹ کو ایک روزہ کرکٹ میں بدلنے کے 4 سال بعد وہ پہلا ورلڈ کپ کروانے کا آغاز کر رہے تھے۔ون ڈے کرکٹ کا آغاز 1971 میں ہوا تھا.

7جون کا دن کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کے لئے ورلڈ کپ اور ٹیسٹ کرکٹ دونوں اعتبار سے منفی ریکارڈ کے ساتھ درج ہوا۔
پہلے ورلڈ کپ کا ذکر کرلیں،7جون 1975پہلے ورلڈ کپ کے آغاز کا دن تھا،انگلینڈ اس کا میزبان تھا،8 ٹیمیں شریک تھیں اور انگلینڈ کے 4 سنٹرز 7 جون کو میچز کی میزبانی کر رہے تھے.بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے 334رنزکے جواب میں 60 اوورز کھیل کر 3 وکٹ پر صرف 132 رنزبنائے،اگلے 9سال ایک روزہ تاریخ میں 202کی شکست ورلڈ ریکارڈ رہی،اس سلو بیٹنگ کا سہرا سنیل گاواسکر کے سر رہا،جنہوں نے174بالز کھیل کر 36 رنزکی قیمتی مگر ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

اسی تاریخ کو آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی،ڈینس للی نے میچ میں 5 وکٹیں لی تھیں،اسی طرح ایونٹ کے اور میچز بھی انگلینڈ میں ہوئے.

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آگے جاکر کرکٹ کی درست پہچان بنا اور آج ایک بڑا اسپورٹس گلوبل ایونٹ کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔
1952میں اسی تاریخ کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے ہیڈنگلے لیڈز میں خراب ترین اننگ کے آغاز کا ریکارڈ قائم کیا ،میچ کی دوسری اننگ میں اس کے ٹاپ آرڈر کے 4 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے،بھارتی ٹیم یہ میچ 7 وکٹ سے ہار گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں