پی ایس ایل 6کے باقی ماندہ میچز کا شیڈول فائنل،حتمی تارٰیخ بھی آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کووڈ-19کیسز کے بڑھنے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے بند ہونے کے باوجود بھی پی ایس ایل 6کے باقی ماندہ میچز کےا نعقاد کا عبوری پلان فائنل کرلیا ہے،35 دن کی دوری پر موجود پلان کو سب اچھا ہوجائے گا کہ امید پر طے کیا جارہا ہے،اس طرح ابتدائی خبر کے عین مطابق ایونٹ جون میں کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے .

کرک سین نے سب سے قبل یہ خبر بریک کی تھی بھارت کے انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرتے ہی پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالہ سے حتمی جواب مانگ لیا ہے اور جون میں ہی ایونٹ کروایا جائے گا،اگر چہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی اس سے قبل ہی کہہ چکے تھے کہ 2 سال مسلسل ایشیا کپ کے انعقاد کا امکان نہیں ہے لیکن بہر حال کنفرمیشن ضروری تھی.کرک سین نے اسی خبر کے ساتھ یہ بھی واضح کیا تھا کہ ایونٹ جون کی خالی ونڈو میں ہی ممکن ہوسکے گا،اس سے قبل مختلف حصوں میں یہ خبریں چلائی گئی تھیں کہ مئی،ستمبر یا سال کے آخر میں باقی ماندہ میچز ہونگے لیکن کرک سین نے ایسی کوئی خبر نہیں دی تھی.

بابر اعظم مسلسل دوسرے روز بیرونی سرگرمیوں میں مصروف،ہوٹل سے کئی گھنٹے دور

جمعرات کو پاکستانی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل 6کے باقی میچز یکم جون سے 20 جون کے مابین کروائے جائیں گے اور اس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہی میزبان ہوگا .غیر ملکی و مقامی کرکٹرز کو ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل کراچی کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونا ہوگا اور اس کے لئے 23مئی کی تاریخ فائنل کی گئی ہے.اس طرح ی ایس ایل 6 کے باقی میچز قریب 27روز میں مکمل ہونگے کیونکہ کرکٹرز تو 23مئی سے اس کے لئے آجائیں گے.پی سی بی اس کا اعلان جلد ہی کرے گا.