کراچی کی شکست کی وجہ کپتان عماد وسیم،گلوز کا کیا کردار،انضمام اور رمیز بہت کچھ بتاگئے

عمران عثمانی
Image Issues By PCB
لاہور قلندرز نے کراچی کو ہرادیا،اچھا میچ تھالیکن بہت کچھ عجب ہوا،ان خیالات کا اظہار سابق کپتان وسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب تبصرے میں کیا ہے۔انضمام کہتے ہیں کہ
عماد وسیم کے پاس جتنا تجربہ ہے،اتنا تجربہ کسی کے پاس نہیں ہے،انہوں نے ایک اوور بھی نہیں پھینکا،جس وقت لیڈر ٹینشن میں ہو،اس وقت ٹیم میچ نہیں جیت سکتی،جس وقت کپتان پریشان ہو،پوری ٹیم کا جذبہ بیٹھ جا تا ہے،گزشتہ سال اس نے ٹرافی اٹھائی تھی تو اس کے پاس تجربہ بھی تھا،کراچی کی شکست کی بنیادی وجہ تجربہ کار بائولرعماد وسیم کی خراب کپتانی ہے،بائولنگ کیوں نہیں کی۔یہ ناکامی کی وجہ ہے،صاف سی بات ہے کہ قلندرز کے کپتان سہیل بہتر دکھائی دیئے،عامر نے اپنی ایگریشن دکھائی،یہ اچھی بات ہے۔کراچی کی ٹیم نے عقل سے ماورا کرکٹ کھیلی،میرے حساب سے وہ اچھا بائولر ہے،اگر وہ آخری اوور بھی کرتا تو کامیاب ہوتا کیونکہ بیٹسمینوں کی سیٹ پیس ٹوٹ جاتی تو میں یہ کہوں گا کہ کراچی کے لیڈر نے بائولنگ نہیں کی،کپتان فرنٹ فٹ سے لڑنے نہیں آیا،یہ سوچنے کی بات ہے۔کراچی والوں نے اپنی اننگ کے آخری 5 اوورز بھی بے عقلی سے کھیلے۔یہی حال فیلڈنگ میں رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ قلندرز کی سوچ بڑی اور بہتر ہوگئی ہے۔فخر زمان ودیگر کو کریڈٹ جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ ستارے ابھر رہے ہیں،شرجیل فارم میں آرہا ہے،یہ بھی اچھا سائن ہے۔
وسیم اکرم بھی بڑبڑانے پر مجبور،پی ایس ایل ٹیموں کا اہم رازچوری
ایک اور سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ لاہور کراچی کا میچ ہو مزا نہ آئے،یہ کیسے ہوسکتا ہے،سب ہیرو بنے رہے،ایک سے بڑھ کر ایک نے پرفارم کیا،دیوڈ ویزا،فخر اور ڈنک سب نے کمال کر دکھایا،پھر شاہین اور عامر نے خوبصورت بائولنگ کی۔یہ میچ کی خوبصورتی ہے۔میں سمجھا ہوں کہ محمد عامر کی جب پٹائی ہورہی تھی تو وہاں گلوز بھجوادینے چاہئے تھے،ویسے عامر کو پہلے ایک اوور اس وقت دینا چاہئے تھا جب فخر اور ڈنک کی پارٹنر شپ چل رہی تھی۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت گلوز بھجوانے چاہئے تھے۔
کرکٹ میچ کے دوران گلوز یابیٹ بھجوانے کے نام پر اہم پیغام رسانی ہوتی ہے،رمیز راجہ اسی طرف اشارہ کر رہے تھے،اتوار کی رات لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کوسخت مقابلے کے بعد 6وکٹ سے شکست دے دی،ایک موقع پر کنگز ٹیم میچ میں واپس آگئی تھی جب قلندرز کو 12 بالز پر 30 رنز درکار تھے لیکن عامر نے اپنے اوور میں 20رنز دے کر میچ ہاتھ سے نکال دیا.
فخر زمان رستم زماں،پی ایس ایل روایت بھی مدد کو آگئی،قلندرز نے کنگز کوپچھاڑ دیا
انضمام الحق کا اعتراض بجا ہے کہ عماد نے بائولنگ کیوں نہیں کروائی،سوچا جاسکتا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہ ہوں لیکن میچ کے بعد انہوں نے بڑی ہی بھونڈی وجہ بتائی،پہلے وہ وجہ پڑھ لیں.
عماد کہتے ہیں کہ لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بال کر رہے تھے تو میرا خیال تھا کہ میرا بائولنگ نہ کروانا ہی ٹھیک ہے،میں نے نبی و دیگر کو آکے کردیا،میرا خیال تھا کہ میر ابائولنگ کرنا درست نہیں ہے.
اب آپ یہ وجہ دیکھ لیں اورانضمام الحق کی گئی تنقید کو سمجھ لیں اور انکی طرح آپ بھی یہ سوال کرلیں کہ عماد نے بال کیوں نہیں کروائی.
پاکستان کی جانب سے جب انٹر نیشنل میچ کھیلنا ہو تو عماد سامنے کے لیفٹ یا رائٹ ہینڈڈ بیٹسمینوں کو سوچے بنا ٹی 20 میں پہلا اوور کرنے آتے ہیں لیکن یہاں لیگ کے میچ میں ان کی تھیوری ملاحظہ کرلیں اور سوچیں کہ کپتان ایسا ہوتا ہے.