ورلڈ ٹی 20 کے 2 میزبان،کرک سین کی خبر پھر سچ،ابتدائی شیڈول بھی آگیا
کرکٹ کی دنیا کی بڑی خبر،ورلڈ ٹی 20 کے اس سال کے ایڈیشن کے لئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوسرے میزبان ملک کا نام بھی کنفرم ہوگیا ہے.کرک ورلڈ ٹی 20 کے 2 میزبان،, سین نہایت فخر کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہے کہ اس نے 5 اور 6 جون کی درمیانی شب یہ خبر بریک کی تھی کہ ورلڈ ٹی 20 بھارت سے نکل گیا ہے کیونکہ بھارت کوروناکی وجہ سے خود ہی سرنڈر کرگیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور ملک میزبان ہوگا جس کا نام عمان ہے.
کرک سین نے یہ خبر بھی بریک کردی
28 جون کی دوپہر کرک سین نے یہ خبر بھی بریک کردی تھی کہ بھارت ہاتھ ملتا رہا گیا ہے،ورلڈ ٹی 20 کے آفیشلی منتقلی کی آج تصدیق ہوگئی ہے ،ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ حتمی اعلان آئی سی سی نے کرنا ہے اور ایک میزبان ملک بھی ساتھ ہوگا.اب پیر اور منگل کی درمیانی شب اس کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے میزبان 2 ملک ہونگے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوسرا ملک عمان ہوگا،چنانچہ کرک سین اپنے پڑھنے والوں کو بتانا چاہتا ہے کہ اس کی قریب 24 روز پرانی خبروں کی حتمی تصدیق ہوگئی ہے.ورلڈ ٹی 20 کے اس سال کا ایڈیشن بھارت میں ہونا تھا لیکن کورونا کے باعث اس کی اپنی لیگ بھی ملتوی ہوئی اور وہ بھی یو اے ای منتقل ہوگئی ہے تو اس کے فائنل کے ٹھیک 2 دن بعد شروع ہونے والا ایونٹ بھارت میں کیونکر ہوسکتا تھا.اہم بات یہ ہے کہ مقامات کی منتقلی کے باوجود بھی ایونٹ کے میچز کی ممکنہ تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ اس طرح ہی ہوگا کہ ایونٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا .
عمان میں کون سے میچز
سوال یہ ہوگا کہ عمان میں کون سے میچز ہونگے اور متحدہ عرب امارات میں کیا کچھ ہوگا اور میچزکی ممکنہ تاریخیں کیا ہونگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس کا ابتدائی خاکہ سامنے آگیا ہے.ایونٹ میں 16ٹیمیں شریک ہونگی.یہاں 2 مرحلے پر اسٹیج سجے گا،پہلے مرحلے کے میچزمیں سے کچھ عمان میں کھیلے جائیں گے.ٹاپ رینک کی 8 ٹیموں کی رسہ کشی 24 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ 17 اکتوبر سے 24 سے قبل تک 8 ٹیموں میں 12 میچز کا ایک بڑا تگڑا دنگل سجے گا.ورلڈ ٹی 20 کے اس ابتدائی مقابلوں میں سری لنکا ،آئرلینڈ،بنگلہ دیش،سکاٹ لینڈ،ہالینڈ،عمان،نمیبیا،پاپا نیو جینی شریک ہونگے.
8 ٹیموں کا یہ ایونٹ کیسا
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رسائی اور ان کے لئے اچھے مواقع رکھے ہیں،اسی وجہ سے 16 ٹیموں کا یہ ورلڈ ٹی 20 کپ کروارہے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ ٹا پ ٹیموں کے ساتھ ان کا مقابلہ ضروری ہے مگر کچھ شرائط کے ساتھ کہ پہلے یہ 8 ٹیموں والے مرحلے کو عبور کریں ،پھر سوال ہوگا کہ ان چھوٹی ٹیموں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کیا کر رہے ہیں.
سری لنکا ،بنگلہ دیش کے لئے سزا اور خطرات
بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے ایک طریقہ رکھا تھا کہ ایک تاریخ تک ٹاپ10 رینک ٹیمیں براہ راست قدم رکھیں گی جبکہ باقی ٹیموں کو دوسرے انداز میں آناپڑے گا،چنانچہ31 دسمبر 2018 تک کی ٹاپ ٹیموں میں میزبان بھارت نے براہ راست کوالیفائی کیا . مزے کی بات یہ ہے کہ براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں نمبر 9 اور نمبر 10رینک کی ٹیم کو ایک اور کڑے امتحان سے گزرنا ہوگا.گویا رینکنگ میں نمبر 8 سے نیچے جانے کا نقصان ہوا ہے اور اس میں خطرہ ہے کہ کسی ٹیم کے ہاتھ لگ کر اگلے مین رائونڈ سے اخرج ہوسکتا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں ایک بار کا ورلڈ چیمپئن سری لنکا بھی شامل ہے ورلڈ ٹی 20 کے 2 میزبان،
ابتدائی رائونڈ کا تعارف
آئی سی سی کے قواعد کے مطابق ٹاپ 10 ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ رائونڈز سے مختلف زون کی ٹاپ 6 ٹیموں نے بھی ٹکٹ کٹوالی ،اب یہ ایونٹ 16 ٹیموںکا ہوگیا ،ان 16 ممالک کا براہ راست مقابلہ مشکل تھا،یہاں سے ٹاپ 8 ٹیموں کو الگ کردیا جائے گا اور اگلی 8 ٹیموں کا ایک اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے پہلے ہفتہ میں 8 ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے.ان ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے،ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے میں آئیں گی ،جہاں 8 ٹاپ ٹیمیں پہلے ہی موجود ہونگی اور یہ4 ٹیمیں ان کے ساتھ مل جائیں گی اور سپر 12 کا اسٹیج سجایا جائے گا،اسے سپر 12 بھی اس لئے کہا جائے گا کہ اس میں 12 امیداور ہونگے اور ہر ایک جیت کی جانب جانا چاہے گا.ان 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں ڈالا جائے گا.ہر گروپ میں 6،6 ٹیمیں ہونگی. ورلڈ ٹی 20 کے 2 میزبان،
سپر12کے میچز عمان میں ہونگے ؟
سپر12 کے میچز عمان میں نہیں ہونگے بلکہ عمان کا سفر پہلے رائونڈ تک ہوگا،اس کے بعد یہ میچز شارجہ ،ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے،یہی 3 مقامات فائنل تک ساتھ ہونگے ،ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی اور اس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا. میچز کا شیڈول تیار ہوگیا ہے جلد ہی جاری ہونے والا ہے،پاک بھارت گروپ،اس کے ممکنہ میچز یا کہیں بھی ٹکرانے کے امکانات کو بڑے قریب سے دیکھا جارہا ہے.کرکٹ فینز کو شدت سے اس کا انتظار بھی ہے کہ کسی طرح اس کی تفصیلات ان تک آجائیں.کرک سین کا ماننا ہے کہ اس پر کام مکمل ہے،بس ایک خاص وقت کا انتظار ہے.
ورلڈ ٹی 20 میں ٹاپ 10 ممالک
بھارت نے تو میزبان ہونے کے طور پر ٹکٹ کٹوائی جبکہ اس کے بعداس وقت کی رینکنگ کے حساب سے پاکستان،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز،افغانستان،سری لنکا اور بنگلہ دیش یہ 9ممالک بنے،انہوں نے براہ راست کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا چونکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 9ویں اور 10ویں نمبر پر تھیں،اس لئے ان کو آخری 6 رینک کی ٹیموں کے ساتھ ورلڈ ٹی 20 کا ابتدائی مرحلہ کھیلنا ہے،غالب امکان ہے کہ 8 ٹیموں کے 2 گروپ کی ٹاپ 2،2 ٹیموں میں یہ شامل ہونگے جو سپر 12 کھیلیں گے،ان کے ساتھ آئرلینڈ بھی جگہ بنالے گا،میزبان عمان بھی امیدوار ہوگا لیکن اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ میں سے سکاٹ لینڈ کے آنے کے امکانات زیادہ ہونگے،پھریہ 2 ایسوسی ایٹ ٹیمیں سپر 12کے دونوں گروپ میں موجود ہونگی ،کسی بڑی ٹیم کی سانسیں بند کرنے،اس کے پائوں سے زمین کھینچنے میں پیش پیش ہونگی،ان کی شکست کبھی کسی کے لئے مفید ہوگی تو کبھی کسی کی مدد گار بنے گی. ورلڈ ٹی 20 کے 2 میزبان،