وسیم اکرم کے سامنے بچہ کا بڑا دعویٰ،سب حیران،ناقابل یقین مکالمہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے سامنے ایک بچہ کا بڑا چیلنج،دعویٰ کرڈالا،ایسا دعویٰ کہ وسیم اکرم نے اس کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرا فن تھا اور ایسا کام میں ہی کرسکتا تھا.

کراچی کنگز کے صدر اور کوچ وسیم اکرم اور کرکٹ کھیلنے والے بچوں کے مابین یہ دلچسپ مکالمہ ابو ظہبی کرکٹ اکیڈمی میں ہوا،جہاں مختلف قومیت کے بچے کرکٹ پریکٹس کرنے آئے تھے،وہاں وسیم اکرم سے ایک بچہ نے ایسی بات کرڈالی کہ وسیم اکرم حیران رہ گئے لیکن پھر وسیم اکرم نے اسے جواب دے کر تصحیح کردی.

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنے والی کراچی کنگز ٹیم کے ہیڈ کوچ اس سے متصل اکیڈمی کے قریب پہنچے،درمیان میں جنگلے لگے تھے لیکن بچے بھی وسیم اکرم کو دیکھ کرخوش ہوئے،اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اس گرم موسم میں کرکٹ کھیلنے،سیکھنے اور یہاں آنے کے جذبہ کی قدر کرتا ہوں.مجھے آپ پر فخر ہے کہ آپ یہاں کھیل رہے ہو.

اس موقع پر ایک بچہ نے وسیم اکرم کو دعویٰ کیا کہ میں اوور میں ہرقسم کی بال کرسکتا ہوں،وسیم اکرم نے پہلے پوچھا کہ کیا؟ اس کے دوبارہ اپنے دعوے کے اصرار پر وسیم اکرم نے کہا کہ ہر اوور میں ہر نئی بال میں ہی کیا کرتا تھا،جب میں ینگ تھا میں اوور میں 6 مختلف بالیں کیا کرتا تھا.

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بہت اچھے،اپنے فن کو اس طرح سیکھو کہ جیسا کہ سیکھنا چاہتے ہو.اپنی اسکلز کے مطابق کھیلو.ٹی وی پر کرکٹ دیکھو.انجوائے کرو،ساتھ ہی وسیم اکرم کے پوچھنے پر بچوں نے بتایا کہ وہ ابھی نہیں آئے بلکہ کھیل کر اب جارہے ہیں،وسیم اکرم نے کہا کہ کوئی بات نہیں،کل صبح (آج منگل 11بجے ) ملیں گے،اس پر بچوں اور ان کے کوچ نے کہا کہ ہم منگل کو نہیں بلکہ بدھ کو آئیں گے.وسیم اکرم نے اس موقع پر نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں بدھ کو بھی تم کو دیکھنے آئوں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں