عید کی سب سے بڑی خبر،پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا فیصلہ ہوگیا،بریکنگ نیوز

پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کا فیصلہ ہوگیا،کرکٹ شائقین کے لئے عید کی چھٹیوں میں سب سے بڑی خوشی کی خبر آگئی ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی عید چھٹیوں میں دبئی یاترا کام آگئی ہے.پی سی بی حکام نے عید کی چھٹیوں میں کام کرکے یو اے ای حکومت سے گرین سگنل لے لیا ہے.پی ایس ایل 6 کے باقی میچز پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق جون میں عرب امارات میں ہونگے.کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوجائیں گے،غیر ملکی پلیئرز کو بھی آگاہ کردیا گیا ،تاکہ وہ سابقہ شیڈول کے مطابق اپنا سفر کریں اور 23 مئی تک کراچی کی بجائے ابو ظہبی پہنچنے کی کوشش کریں.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک پلیئر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پی سی بی حکام اور عرب امارات کرکٹ حکام میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں،اس حوالہ سے آفیشل اعلان آج اتوار 15 مئی کو متوقع ہے.پی ایس ایل 6 کی تکمیل کراچی بھی ہوسکتی ہے،پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح خوشگوار حد تک کم ہوگئی ہے.کاروباری مراکز کھل رہے ہیں اور لاک ڈائون بھی ختم ہورہا ہے.

پی ایس ایل 6 کے 14میچز کے بعد کوروناکی وجہ سے سب کچھ لپیٹ دیاگیا تھا لیکن پی سی بی نے 23 مئی سے کراچی میں قرنطینہ اور 2جون سے کراچی ہی میں باقی میچز کا اعلان کر رکھا تھا لیکن پاکستان میں لگنے والے لاک ڈائون کی وجہ سے حکومت پاکستان نے اجازت نہیں دی تھی جسکے بعد پی سی بی نے عرب امارات رابطہ کیا تھا،عرب امارات میں وقت کی کمی،سفری پابندیوں،عید کی چھٹیوں اور دیگر مسائل کے باعث لیگ کا انعقاد نہایت مشکل لگ رہا تھا،اس لئے پی سی بی حکام عید سے قبل ہی عرب امارات چلے گئے تھے.

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یو اے ای سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی کو اپنی لیگ کے باقی میچز عرب امارات کھلانے کی منظوری مل گئی ہے لیکن پاکستان پر سفری پابندیوں کا اطلاق بھی اب سے ہوا ہے اس لئے پلیئرز ودیگر اسٹاف پر کڑی شرطیں عائد کی گئی ہیں.کھلاڑیوں کے متعدد کووڈ ٹیسٹ رکھے گئے ہیں جو پاکستان سے روانگی سے قبل ہونگے.ایک بھی مثبت ٹیسٹ آنے والا پلیئر پوری لیگ سے باہر ہوجائے گا.اس کے ساتھ ہی تمام پلیئرز کو عرب امارات میں 10روزہ قید کا سامنا ہوگا،مکمل قرنطینہ کرنا ہوگا جو نیوزی لینڈ کی طرح نہایت ہی سخت ترین ہوگا.پی سی بی حکام نے اپنی 6 فرنچائزز کو تفصیلات فراہم کردی ہیں اور فرنچائزز نے اپنے پلیئرز کو آفیشل آگاہ بھی کردیا ہے.

پاکستان سپر لیگ کے تمام باقی میچز متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے،دیکھنا یہ ہوگا کہ انٹر نیشنل پلیئرز اپنے اپنے ممالک سے وقت پر عرب امارات آتے ہیں یا فرنچائزز کو ہنگامی بنیادوں پر اس میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے.دوسری بات یہ ہے کہ 10روزہ قرنطینہ کی شرط کے بعد میچز کی تایخیں تھوڑی تبدیل بھی ہوسکتی ہیں.پی سی بی حکام اس پر بھی کام کر رہے ہیں،پی سی بی اگر اس میلے کو کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام تک پہنچا گیا تو یہ بڑی کامیابی ہوگی کیونکہ آئی پی ایل کے التوا کے بعد پی سی بی کے لئے یہ ایک اور بڑا چیلنج بن گیا ہے.