پی ایس ایل کے لئے ایک اور بڑے کرکٹر کی آمد، کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

عمران عثمانی
Image By espncricinfo
پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے ایک اور بڑے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑی کمک مل گئی ہے،جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین پی ایس ایل کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں،وہ پیر کی صبح کراچی پہنچے ہیں ہیں،ان کی تاخیرسے آمد کی اطلاع پہلے سے تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیل اسٹین کے پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے لیکن وہ ابھی 3 دن کووڈ پروٹوکولز میں گزاریں گے اور اس کے بعد انہیں اسکواڈ جوائن کرنےکی اجازت ملے گی،اس طرح وہ آج سمیت اگلے میچ سے بھی باہر ہونگے۔ڈیل اسٹین اگر چہ انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑ چکے ہیں لیکن اب بھی وہ نئی بال کے خطرناک ترین بائولر ہیں.
سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز روانگی سے چند گھنٹے قبل دھچکا لگا ہے،اس کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے اسکواڈ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب ان تمام کھلاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جو متاثرہ کھلاڑی کے ساتھ ملتے رہے ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مصروف ترین دورے کے لئے آج رات روانہ ہوگی،جہاں 2 ٹیسٹ،3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز شیڈول ہیں۔سری لنکن بورڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کا نام لاہیرو کمارا ہے،انہیں اسکوڈ سے الگ کردیا گیا ہے،باقی کرکٹرز کااب مزید ٹیسٹ ہوگا۔
کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ شروع ہوگیا ہے،کیوی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی تھی،اس نے 13 اوورزمیں 4وکٹ پر 98 رنزبنالئے ہیں،کینگروز نے کیویز کے ابتدائی 3 کھلاڑی جلد آئوٹ کردیئے تھے،مارٹن گپٹل صفر اور کین ولیمسن 12رنزبناکر آئوٹ ہوگئے،ڈیوون کونوے ہاف سنچری بناکر وکٹ پر موجود تھے۔کونووے کی ٹی 20 ا میچز میں یہ مسلسل 5ویں ہاف سنچری ہے،گزشتہ 4ففٹیز اپنے ڈومیسٹک کرکٹ میں بناچکے ہیں،وہ ایسا کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں