پاک بھارت سیریز کی باتیں اب عام،کرک سین50روز قبل انکشاف کر چکا،پہلا ٹاکرا کب ہوگا


کرک سین کی خصوصی رپورٹ،حوالوں اور لنک کے ساتھ

پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کی بات اب سے 50دن قبل کرنا ایسا ہی تھا کہ جیسا کرک سین نے 9فروری 2021 کو خبر بریک کرتے لکھا تھاکہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی بات ہو تو ہر طرف ناں ہی میں سر گھوم جاتا ہےلیکن کرک سین یہاں آ پ کو سب سے پہلے اور سب سے آگے اہم ترین خبر بریک کرنے جارہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز بحال ہونے جارہی ہے،اگر یہ کہوں کہ اس بار واقعی ایسا ہی ہے تو
کچھ سر نہیں گھومیں گے بلکہ دماغ ہی گھوم جائیں گے۔

کیسا رہا؟یہ خبر کرک سین نے دوسری بار پھر تیسری بار دی .کیوں نہ یہاں آ پ کی یاد دہانی کے لئے ان خبروں کے کچھ لنکس پیش کردیئے جائیں،تاکہ پڑھنے والوں کو واضح ہو کہ پاک بھارت کرکٹ بحالی کی خبر سب سے قبل کس نے دی،اس کے بعد آج کی ایک اور خبر یہاں سب سے قبل بریک کی جائے گی.یہ وہ وقت تھا ،جب پاکستانی میڈیا میں اس کا ذکر تھا اور نہ ہی بھارتی میڈیا بلکہ دنیا کے کسی بھی میڈیا میں اس کا تصور بھی نہیں تھا.

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بام عروج ،پاکستان اور بھارت کی سیریز شامل،بریکنگ نیوز

آج 24 مارچ کو بعض بھارتی و پاکستانی میڈیا گروپ اس حوالہ سے خبریں پیش کر رہے ہیں،کرک سین نہایت خوشی اور فخر کے ساتھ اپنے پڑھنے والوں کو یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ کرک سین نے سب سے قبل انہیں یہ خبر بریک کی تھی اور کرک سین اس پر بھی خوشی کا اظہار کر رہا ہے کہ کچھ میڈیا چیلنز کرک سین کی 50روزہ پرانی خبر کی کسی بھی انداز میں تصدیق کر رہے ہیں.

قریب آگئے دیکھتے دیکھتے،مشن پاک بھارت کرکٹ بحالی،پہلی سیریز کا میزبان پاکستان،بگ بریکنگ نیوز

کرک سین کی9فروری 2021 کی خبر کے اختتامی الفاظ کیا تھے؟ ذرا ایک بار پھر اس پر نگاہ ڈالیں.

کرک سین آپ کو یہ بات بھی پیشگی آگاہ کر رہا ہے کہ اس خبر کے حوالہ سے ابتدائی طور پر کرکٹ اور سیاست کے حلقوں سے تردیدی رد عمل آئے گا ،اس سے ایسا لگے گا کہ جیسے پاک بھارت کرکٹ کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے لیکن اس رد عمل کو بھی آپ ریکارڈ کا حصہ بنالیجئے گا.موجودہ تناظر میں یہ رد عمل سمجھ میں اس لئے آئے گا کہ ابھی یہ معاملہ مراحل میں ہے لیکن جوں ہی بات بنے گی تو سب سامنے ہوگا.

پاک بھارت باہمی کرکٹ بحال ،میچز ،مقام اور شیڈول کی ابتدائی تفصیلات بھی کرک سین پر

یہ بھی کیسا رہا،کیا 50روز قبل کوئی اس انداز میں دو ٹوک لکھ سکتا تھا؟
آج پی سی بی ہیڈ یہ بتا رہے ہیں کہ ان کے علم میں نہیں ہے.میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ50روز قبل واقعی ان کے علم میں نہیں تھا لیکن آج بہت کچھ ان کے علم میں ہے.سوال یہ ہے کہ پاکستان اوربھارت روایتی باہمی سیریز کب کھیلیں گے؟
یہ سیریز کس فارمیٹ کی ہوگی؟پہلی سیریز کہاں ہوگی؟

اس کے جواب تاحال کسی کے پاس نہیں ہیں لیکن کرک سین نے 50روز قبل اس حوالہ سے ابتدائی خبر دی تھی اور اس کے بعد دوسری خبر میں واضح اشارہ کیا تھا اور تیسری خبر میں آئی سی سی پلیٹ فارم،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،فیوچر ٹور پروگرام کا بھی اشارہ کیا تھا.

اس سال ورلڈ ٹی 20 ہے،اس کے آس پاس پاکستان اور بھارت کی ٹی 20 سیریز شیڈول ہیں،بڑی زبردستی کی بات ہوگی کہ مختصر فارمیٹ کی سیریز نکالی جائے.اب تیاری ورلڈ ٹی 20کی ہو اور مقام بھارت کا ہو تو اس کے لئے کیا پاکستانی سر زمین موزوں ہوگی؟اگر بھارت میں کھیلنا ہے تو پہلی سیریز پاکستان میں ہوگی کا مقولہ غلط ثابت ہوجائے گا.

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں دھماکا ہوسکتا ہے اور اس کے لئے 2022 کا سال سوچا گیا ہے.کرک سین پہلےبھی واضح کر چکا ہے کہ ایشیا کپ کے مسلسل 2ایڈیشن کےالتوا کا مطلب کیا ہوگا؟اور اس کی ونڈو کتنی مفید ثابت ہوگی.اس کے لئے اگلےسال ستمبر بہت دور ہوجائے گا لیکن پہلے کی دیگر مصروفیات ستمبر تک جاسکتی ہیں،پاک بھارت سیریز اس سے قبل ہی ہوگی.

پاکستان اور بھارت کی پہلی سیریز کب ہوگی،کہاں ہوگی

پاکستان اور بھارت کی باہمی مکمل سیریز اگلے سال کے شروع یا وسط میں ہوگی.باہمی سیریز سے مراد اصل فارمیٹ ٹیسٹ سیریز ہے،باقی فارمیٹ تو ہونگے ہی،چاہے ایک فارمیٹ کی ونڈو پہلے نکلے یا بعد میں.دوسری بات یہ ہے کہ پہلی باہمی ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہوگی.یہ ایسے ہی طے ہے کہ جیسے کرک سین نے 50روز قبل حتمی انداز میں لکھا تھا کہ روایتی حریفوں کی سیریز بحال ہونے جارہی ہے.اس سال شاٹ فارمیٹ یعنی ٹی 20سیریز کے لئے وقت نکالنے کی بات 2باتوں سے مشروط ہے جس کے امکانات کم ہیں لیکن کرک سین آپ کو جلد ہی اس حوالہ سے حتمی تفصیلات فراہم کرے گا.

پاکستان بمقابلہ بھارت،تعطل کے بعد بحالی،پہلی سیریز پاکستان میں ہوگی.کیا ٹی 20فارمیٹ کی سیریز کےا مکانات اس سال پائے جاتے ہیں؟بہت کم امکانات ہیں.کل کی پیش رفت کا کچھ کہہ نہیں سکتے لیکن تاحال پہلی سیریز اگلے سال کے شروع یا وسط میں پاکستان میں ہوگی.