ٹی 20 رینکنگ میں بابر کی تنزلی،بائولرز کے لئے شرمندگی

عمران عثمانی

آئی سی سی نے پاک جنوبی افریقا سیریز کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے. پاکستان کے محمد رضوان کی ترقی ہوئی ہے. جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کی بھی بہتری ہوئی ہے.
محمد رضوان نے 116 درجہ چھلانگ لگا کر کیریئر بیس 42 ویں پوزیشن لے لی.
بائولنگ میں پروٹیز اسپنر تبریز شمسی نے جمپ لگا کر دوسری پوزیشن لے لی.پاکستان کے خلاف 6 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کرنے والے اسپنر شمسی دوسرے ورلڈ بیسٹ بائولر بن گئے. وہ پہلے نمبر پر موجود راشد خان سے اب 3 ریٹنگ کے فاصلے پر ہیں. انہوں نے ایڈم زمپا کو پیچھے کردیا ہے.مجیب الرحمان بھی ان سے پیچھے ہوگئے ہیں. پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ 10 میں نہیں.
پاکستان بائولنگ کے حوالے سے خاص شناخت رکھتا ہے لیکن اس کا کوئی کھلاڑی نمایاں نہیں. یہی حال ٹیسٹ کرکٹ کا ہے .
بیٹنگ میں بھی زبوں حالی ہوگئی ہے. ایک وقت تک نمبر ون یا 2 رہنے والے بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے .بھارت کے کے ایل راہول نے ان کی جگہ دوسری پوزیشن بنالی.ڈیوڈ میلان پہلے اور فنچ تیسرے نمبر پر ہیں. پاکستان کا اور کوئی بیٹسمین ٹاپ 10 میں نہیں.
ٹی 20 ٹیم درجہ بندی میں پاکستان نے ایک پوائنٹ پایا. پروٹیز بھی ایک نمبر سے محروم ہوگئے لیکن دونوں کی چوتھی اور 5 ویں پوزیشن برقرار ہے. پاکستان 260 اور افریقا 251 پر ہے. انگلینڈ پہلے،آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے.