نیوزی لینڈ میں آج ٹی 20مگر خوفناک زلزلہ، کپتان تبدیل،پی ایس ایل کے بعد ایک اور بڑا نقصان،اہم خبریں

عمران عثمانی
Image By Twitter
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں آج ویلنگٹن میں 5 ٹی 20میچزکی سیریز کاچوتھا میچ کھیل رہی ہیں ،یہاں نیوزی لینڈ کو گزشتہ میچ میں شکست ہوئی ہے اور اس کے مارجن میں کمی ہوئی ہے کہ سیریز اس وقت 1-2 پر ہے،آسٹریلیا کے پاس موقع ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر سیریز میں واپسی کرے اور 5ویں میچ کو فیصلہ کن اور فائنل دے دیں لیکن جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ میں شدت کا زلزلہ آیا ہے،اس خبر کو رپورٹ کرتے وقت تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ میں موجود ہے،دیکھیں کہ کیا فیصلہ آتا ہے۔میچ صبح 11بجے شروع ہوگا۔
احمدآباد ٹیسٹ کے دوسرےروز آج بھارت کی ٹیم اپنی پہلی نامکمل اننگ 24 رنز ایک وکٹ کے ساتھ شروع کرے گی۔آئوٹ ہونے والے اکلوتے کھلاڑی شبمان گل ہیں جو صفر پر واپس لوٹے،اس سے قبل انگلش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 205پر آئوٹ ہوگئی،ٹاپ اسکورر بین سٹوکس 55 اورڈان لورینس 46رہے،بھارت کی جانب سےاکسر پٹیل نے 4اور ایشون نے3 وکٹیں لیں،اس طرح پہلے روز ہی وکٹ نے اسپنر کو مدد دی ہے۔پہلے دن کے کھیل سے آسٹریلیا کو مایوسی ہوئی ہوگی کیونکہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اسی صورت کھیل سکتے ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ جیتے،آج دوسرے روز کا کھیل کم سےکم اس ٹرائیکا صورتحال کو ختم کردے گا۔
پاکستان سپر لیگ 6کے التوا کے بعد نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے اس سال کے متوقع پاکستان کے دورے خطرے میں چلے گئے ہیں کیونکہ کورونا بائیو سیکیور ببل بہتر نہ ہونے کے باعث پاکستان کا اچھا تاثر نہیں گیا۔اس سال ورلڈ ٹی 20سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ان دونوں دوروں سے قبل ملتوی پی ایس ایل کےدوبارہ انعقادکی کوشش کرے گا اور اس کے لئے مئی یا ستمبر کوترجیح دے گا تاکہ ایک بہتر مثال سیٹ ہوسکے اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا سفر کریں۔پی سی بی کو اس کا مکمل ادراک ہے،اس لئے ابھی سے اس پر کام شروع ہورہا ہے.جون میں ایشیا کپ شیڈول ہے ،بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جانے کی صورت میں یہ ممکن نہیں ہوگا اور اس کا فیصلہ اگلے 2سے 3دن میں اس وقت ہوجائے گا جب بھارت میں جاری احمد آباد ٹیسٹ اپنے اختتام کو پہنچے گا.پی سی بی مئی کے آخر اور جون میں ایونٹ کروانے کی کوشش کرے گا .
پاکستان کے دورے میں ناکام رہنے والے پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کا ک قصہ پارینہ بن گئے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے مقرر ہونے والےکپتانوں میں سے ایک کپتان سیاہ فام ہیں،تیمبا باووما کو محدود اوورز ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔باووما جنوبی افریقا کی کپتانی کرنے والے پہلے سیاہ فام کپتان ہونگے جبکہ ایک بڑا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔تجربہ کار بیٹسمین ڈین ایلجر کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے،اہم ترین اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سابق کپتان کوئنٹن ڈی کاک محدود اوورز ٹیم کے کپتان تھے،وہ عارضی ٹیسٹ کپتان بنائے گئے تھے لیکن وہ محدود اوورز کرکٹ کی کپتانی جاری رکھنا چاہتے تھے لیکن بورڈ نے ان پر اعتماد نہیں کیا ہے۔