کوئٹہ گلیڈی ایٹرز133پر سرنڈر،پی ایس ایل ٹرافی کا خواب ٹوٹنے لگا

پاکستان سپر لیگ 6 کے اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی انٹری دے ہی دی،وقفہ کے بعد کراچی سے منتقل ہونے والی لیگ کے تیسرے روز سرفراز الیون کا پہلا میچ اس وقت شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے134 رنزکا ہدف دیا ہے،جیک ویتھرالڈ کی اننگ قابل ذکر رہی،حال ہی میں پہلی بار پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہونے اور انگلینڈ یاترا کی ٹکٹ لینے والے اعظم خان پہلی بار انتہائی مدبر اور سمجھ بوجھ سے کھیلنے والے بیٹسمین دکھائی دیئےلیکن وہ بھی نہ چل سکے،133پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی،اسلام آباد کو میچ دے دیا گیا ہے،اب اگر وہ نہ جیتے تو الگ بات ہوگی.

ٹاس ہارنے کے بعد سرفراز احمد کو بیٹنگ کی دعوت ملی تھی،شاداب خان نے اسلام آباد کی بیٹنگ پر انحصار کیا ہے کہ وہ دوسری اننگ میں اسکور بنالیں گے.اگر یہ کہا جائے کہ کو ئٹہ کا آغاز زیادہ برا نہ تھا تو غلط نہیں ہوگا،23 رنزکے اوپننگ اسٹینڈ کے ساتھ پروٹیز بیٹسمین فاف ڈوپلیسی 5رنزبناکر محمد وسیم کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے.عثمان خان 14،کپتان سرفراز2رنزبناسکے،آخر میں اعظم خان پر ذمہ داری آئی لیکن وہ بھی 23 بالز پر 26 ہی کرسکے.پوری ٹیم اننگ کی آخری بال پر 133پر ڈھیر ہوگئی.

وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے اسکور نہیں بن سکا.

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 24 رنز دے کر 2، محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے 2،2 وکٹیں لیں،باقی بائولرز کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں