جنوبی افریقا ٹیم14 برس بعدپاکستان کے لئے محو پرواز،ٹیسٹ اسکواڈ میں اچانک تبدیلی

عمران عثمانی
Image By Twitter
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم 14 برس بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے لئے روانہ ہوگئی ہے،ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح کراچی لینڈ کرے گی،جہاں اسے ریاستی سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔2007کے بعد جنوبی افریقا کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جبکہ 2009کے سری لنکن کرکٹ دورے کے دوران ہونے والے حملے کے نتیجہ میں کسی بھی بڑی ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔2015سے 2020کے دوران زمبابوے،سری لنکا،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش محدوداوورز سیریز جبکہ بنگلہ دیش و سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لئے دورے کرچکے ہیں لیکن ٹاپ لیول کی ٹیموں میں سے یہ پہلا دورہ ہے۔فاف ڈوپلیسی ورلڈ الیون ٹیم کے ہمراہ پاکستان آچکے ہیں۔
پاکستان ٹیم سلیکشن پر انضمام کی سمجھ جواب دے گئی،ویژن سے عاری قرار، سنسنی خیز پیش گوئی
پاکستان روانگی سے قبل ٹیم میں اچانک ایک تبدیلی ہوئی ہے،آٹینیل بارٹمین کووڈ ٹیسٹ مشکوک آنے پر روانگی سے عین قبل باہر ہوگئے ہیں،ان کی جگہ 20 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسرمارکو جانسن کی لاٹری نکلی ہے،لگتا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا پاکستان کرکٹ کی سلیکشن سے متاثر ہوا ہے،اس نے بھی میزبان ٹیم میں 3 اورایک فرسٹ کلاس میچ کا تجربہ رکھنے والوں کی شمولیت کے بعد 12فرسٹ کلاس میچزکی پروفائل رکھنے والے جانسن کو ٹکٹ دے دیا ہے۔پروٹیز اسکواڈ میں 21 کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔
پروٹیز اسکواڈ فاسٹ بائولرز پر زیادہ انحصار کرہا ہے کیونکہ اسکواڈ میں 9تیز بائولرز شامل ہیں،ان کی نگہبانی کاگیسو ربادا کریں گے۔
کرک سین 14 جنوری کو یہ خبر بریک کرچکا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے پروٹیز ٹیم دوسرے درجہ کی ہوگی یا بی ٹیم ہوگی کیونکہ ٹیسٹ اسکواڈ 26 جنوری اور 4فروری کے ٹیسٹ میچز کے اختتام پر واپس روانہ ہوجائے گا اور پاکستان کے خلاف اس کے بعد ہونے والے 3ٹی 20 میچز کے لئے مزید کھلاڑی آئیں گے اور پہلے سے موجود 21 کھلاڑیوں میں سے چند پاکستان کا دورہ جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ٹیسٹ اسکو اڈ کی رونمائی، بڑے بڑے برج الٹ گئے،متعدد کی چاندنی
کوئنٹن ڈی کاک کی کپتانی میں پروٹیز دستے کے ساتھ ڈو پاولن،مارکو جانسن،تبریز شمسی ،جارج لنڈے،کیگن پیٹرسن،کول ویرائن،ہینڈرکس،ایروی،سیپملا،نورٹج،مولڈر،ڈوسین،مہاراج،نیگیڈی،رادا،پریٹوریس،فاف ڈو پلیسی،ڈین ایلجر،باووما،مارکرم آرہے ہیں،بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف و نگہبانی کااسٹاف بھی ہمراہ ہے۔ٹیم پاکستان پہنچنے کے فوری بعد 2 کووڈ ٹیسٹ دے گی۔3دن مکمل قرنطینہ کرے گی اور اس کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گی،پہلا ٹیسٹ 26جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پروٹیز اسکواڈ کا روانگی سے قبل 2 بار کووڈ ٹیسٹ ہوا ہے.کرکٹرز کا ٹیسٹ منفی آیا ہے،اسی طرح پاکستان میں بھی یہی عمل ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں