شعیب اختر گپی،عامر سہیل اینگری مین،رمیز خراب فیلڈر،وسیم اکرم اور معین خان کےدلچسپ انکشافات

0 236

رپورٹ:عمران عثمانی
عاقب جاوید جیسے لوگوں کوخوامخواہ بولنے کا شوق ہے،اپنی اہمیت جتلانے کے لئے جو کچھ منہ میں آتا ہے،بول دیتے ہیں،جس کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوگی،وہ اسی وقت باہر ہی ہونگے،عاقب جاوید اگر ڈراپ ہوئے تھے تو یہی وجہ ہوگی،اب 20 برس بعد بولنے کا کیا مطلب ہے،لگتا ہے چپ کروانا پڑے گا۔سابق کپتان وسیم اکرم نےایک ٹی وی شو میں سخت رد عمل دیا ہے،ان کے ساتھ سابق وکٹ کیپر معین خان بھی موجود تھے،دونوں نے اپنے وقت کی باتیں بھی کیں اور ساتھ میں حالیہ کرکٹ اور کرکٹرز پر بھی بات کی۔وسیم اکرم نے یقین دلایا ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ درست لائن پر ہے،اس لئے کچھ وقت لگے گا،جلدی یا شور مچانے کی ضرورت نہیں ہے.
ساری انگلیاں کھیلتے ہوئے ٹوٹ گئی تھیں
معین خان نے انکشاف کیا کہ ان کے ہاتھ کی ساری انگلیاں کھیلتے ہوئے ٹوٹ گئی تھیں،ورلڈ کپ 1999 میں 2فریکچر کے ساتھ کھیلا،مصباح اور وقار اگر آج شو نہیں کرسکتے تو انہیں گھر ہی جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اگر آپشن دی جائے کہ عمران خان اور وسیم اکرم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرو تو میں وسیم اکرم کا کروں گا کیونکہ عمران کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا۔وسیم اکرم کا میں 5 سال نائب کپتان رہا ہوں اور میں نے ان سے بہت سیکھا ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں عمران خان اور جاوید میاں داد دونوں کو اہمیت دوں گا،میں کسی ایک کا انتخاب نہیں کرسکتا،دونوں ہی میرے کیریئر میں اہم تھے،اس موقع پر معین خان نےگانے بھی گائے،وسیم اکرم نے بتایا کہ معین خان اچھا گاتے ہیں۔
عمران خان کے ساتھ میں بہت کھیلا ہوں
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ میں بہت کھیلا ہوں،ان کی اسپیشل لائن ٹی وی پر نہیں بتاسکتا،وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ ہمیں برگر نہیں کھانے دیتے تھے۔پرتھ میں ایسا ہی واقعہ ہوا،انہوں نے کہا کہ جنک فوڈ ہے۔

میں اچھا فیلڈر ہوں یا رمیز

معین خان نے کہا کہ رمیز راجہ کے بارے میں رانا ٹنگا نے ایک بات کہی کہ میں اچھا فیلڈر ہوں یا رمیز تو میں نے کہا کہ آپ ہی ہو۔معین نے بتایا ہے کہ رمیز اچھے فیلڈر نہیں تھے،بیٹسمین ضرور اچھے تھے۔انضمام الحق کے بارے میں کہا کہ انضمام کے زیادہ سونے کے بارے میںباتیں فضول ہیں،ان میں حس مزاح بہت اعلیٰ ہے،خود کم ہنستا تھا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ کراچی میں آکر 2 باتیں سیکھی ہیں کہ اڑتا تیر جانے دو اور دوسراکسی کو کیسے کٹ لگانا ہے،یہ سیکھ لیں۔
شعیب ایکٹر
معین خان نے شعیب اختر کے بارے میں پہلے کہا کہ شعیب ایکٹر۔پھر کہا کہ شعیب اختر گپیں بہت مارتے تھے۔ہمارا لیول دوستی کا نہیں رہا،وہ جونیئر تھا،اس پروسیم اکرم نے کہا ہےکراچی میں ایک لفظ ہے چھوڑو تو شعیب اختر چھوڑو ہیں۔جاوید میاں داد کے بارے میں معین خان نے کہا کہ وہ بہت بڑے لیجنڈری پلیئر تھے،اتنے بڑے پلیئر کہ ان کے بارے میں کوئی فنی بات نہیں کی جاسکتی۔اس موقع پر جاوید میاں داد کی ورلڈ کپ 1992 میں بھارت کے خلاف میچ کی ایک جھلک دکھائی گئی۔
شاہد آفریدی چھکوں سے یاد آتا ہے
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 2019میں میں نے محمد عامر کے بارے میں درست کہا تھا کہ وہ ایک بہترین پلیئر ہے،آج کا کیا کہہ سکتا۔عمر اکمل جیسے پلیئرز کو اگر کچھ سیکھنا ہے تو وہ چل کر آئے۔شاہد آفریدی چھکوں سے یاد آتا ہے۔دونوں نے انکشاف کیا کہ محمد عامرسہیل ہر وقت غصے میں رہتے تھے،ہرایک سے ناراض لگتے تھے،وہ حقیقت میں اینگری مین تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.