شاہد آفریدی اور عمران طاہر کی اسنوکر سے وکٹ اڑانے کی کوشش،حیرت انگیز پریکٹس

عمران عثمانی

پاکستان سپر لیگ کا میلہ سج گیا ہے،ہفتہ 20 فروری کو ابتدائی میچ سے قبل کھلاڑی ذہنی تفریح و لچسپ سرگرمیوں میں لگے ہلکے پھکے ہورہے ہیں،جتنی پریکٹس یا ٹریننگ کرنی تھی،سب ہوگئی ہے،اب کھلاڑیوں کے لئے دیگر مشغلے ہیں،جمعہ کے روز کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔
ملتان سلطانز کے کیمپ سے کھلاڑیوں کےا سنوکر کھیلنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے انہیں پوری دنیا سے پسند کیا۔یہ سب کچھ ٹیم شوٹ کے دوران کیا گیا،شاہد آفریدی بڑے انہماک سے نشانہ تاک رہے تھے،ایسا لگا کہ سنوکر سے وکٹ اڑانے کی بھر پور مشق ہورہی تھی،اس میں نشانہ باندھنا بھی تھا،نشانہ تاکنا بھی تھا اور شاہد ڈبل پریکٹس کہ اچھی شاٹ سے چھکے کی پریکٹس ملے گی اور اچھے نشانہ سے بیٹسمین کی وکٹ اڑانے کی طاقت ملے گی۔
ملتان سلطانز کےا سکواڈ کا حصہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر تو اور بھی بازی لے گئے،اپنے گولڈن بالز کے ساتھ وہ اسنوکر سے بال کو نشانہ بنارہے تھے،حالانکہ لیگ اسپنر نے بال سے بیٹسمینوں کی وکٹوں کا نشانہ باندھنا ہے،ان کا اسٹائل و انہماک دیکھے جانے لائق تھا۔دیگر کھلاڑی بھی بڑے جوش و خروش سے اسنوکر کی پریکٹس کرتے دکھائی دیئے ہیں۔
دنیائے کرکٹ سمٹ کر کراچی جمع ہوگئی ہے جہاں کل سے پوری دنیا میں چوکوں،چھکوں کی برسات ہوگی،سیٹی بجے،میدان سجے گا،اسٹیج لگے گا اور بائولرز و بلے بازوں کی خوفناک جنگ ہوگی،پاکستان سپر لیگ 6 کے لئے ملتان سلطانز کے کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں اور سب سے بڑھ کر بھر پور اعتماد میں ہیں،ایسا لگتا ہے کہ اس بار بھی یہ ٹیم اپنا فن جگائے گی۔
ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے،جن کو تجربہ کار شاہد آفریدی کی خدمات حاصل ہونگی،یہی نہیں بلکہ وہ خود بھی بھر پور فارم میں ہیں اور فرنٹ فٹ سے لیڈ کرتے دکھائی دیں گے۔اسنوکر کی یہ پریکٹس کرکٹ میں بھی مدد گار ہوگی یا نہیں،یہ تو وقت ہی بتائے گا۔