جولائی کا بہترین پلیئر سلیکٹ،پاکستانی پیچھے،بنگلہ دیش جیت گیا،اگست کے کیا مواقع

0 214

پاکستان ٹی 20کرکٹ ٹیم کا المیہ ،جولائی میں 4سے 5 ٹی 20میچزکھیلنے کے باوجود بابر اعظم ونر بن سکے اور نہ ہی محمد رضوان،لے دے کے بائولرز میں بھی کوئی آگے نہ آسکا،چنانچہ دنیائے کرکٹ میں آئی سی سی نے جولائی کے ماہ کے جس بہترین پلیئر کا انتخاب کیا ہے،وہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں،انہوں نے پلیئر آف دی منتھ جولائی کا اایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے.شکیب یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں،ان سے قبل مئی کے ماہ کا ایوارڈ مستفیض الرحمان اچک گئے تھے،
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان
کرکٹ کی گلوبل باڈی نے جولائی کے ماہ کے لئے 3 کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے تھے،ان میں ویسٹ انڈیز کے والش جونیئراور آسٹریلیا کےمچل مارش تھے لیکن گلوبل باڈی کا فیصلہ شکیب کے حق میں آیا ہے،انہوں نے گزشتہ ماہ زمبابوے کے خلاف اپنے بیٹ سے ون ڈے کرکٹ میں 145 اسکور کئےتھے اور 8 وکٹیں لی تھیں اور ٹی 20میں بھی 3 کھلاڑی آئوٹ کئے تھے،باقی2 پلیئرز دیکھتے ہی رہ گئے اور شکیب یہ اعزاز لے گئے.
شکیب الحسن کے لئے دہری خوشی کا دن
اتفاق سے بدھ 11 اگست 2021 کو آئی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں بھی شکیب آج کے دن ایک بار پھر آل رائونڈرز میں پہلی پوزیشن پرآئے ہیں،ابھی انہیں یہ خبر ملے چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ آئی سی سی کی جانب سے انہیں دوسرا بہترین ٹائٹل بھی آج ہی مل گیا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں جولائی 2021 میں بہترین کھلاڑی مانے گئے ہیں،شکیب الحسن بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ورلڈ ٹی 20 کے لئے بہترین آپشن ہونگے.
پاکستانی کھلاڑیوں کی محرومی
جولائی میں پاکستان نے انگلینڈ میں 3 ٹی 20میچزکھیلے تھے اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز میں بھی 2 میچز تھے لیکن بارش کے سبب یہ میچز بلکہ پوری سیریز ہی متاثر ہوئیلیکن کچھ میچز اگست کے شروع میں شیڈول تھے،پاکستانی پلیئرز کی پرفارمنس کا عالم یہ تھا کہ کوئی کھلاڑی بھی آئی سی سی شارٹ لسٹ کے قابل بھی نہیں جانا گیا ،یہ تشویش کی بات ہے کیونکہ ورلڈ ٹی 20 کپ قریب آرہا ہے،ایسے میں پلیئرز کی کارکردگی میں اچھے تسلسل کا ہونا بہت ضروری ہے.
اگست کے لئے کیا ہوسکتا
اگست کے ماہ میں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں 2 ٹیسٹ میچزکھیلنے ہیں ،اس میں اگر قومی کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا تو وہ مقابلہ پرآسکتے ہیں لیکن انگلینڈ بھارت کی ٹیسٹ سیریز بھی جاری ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اب تک انگلش کپتان جوئے روٹ سنچری کرچکے ہیں اور بھارتی بائولر جسپریت بمراہ 9 کھلاڑیوں کو ٹھیکانے لگاچکے ہیں،بھارت اور انگلینڈ کے اس ماہ مزید 2 ٹیسٹ میچزباقی ہیں تو ضروری نہیں ہے کہ ہربار بمراہ اور روٹ چلیں ،اس لئے کسی میچ کا ہیرو کون اور کسی کا کون ہوسکتا ہے،اس لئےلازم ہے کہ پاکستانی کھلاڑی 4 اننگز میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کریں اور یہ ایوارڈ جیتیں،پرفارمنس کم سے کم ایسی ضرور ہو کہ وہ ریس میں شامل ہونے کے قابل بن سکیں .بھارت اور انگلینڈ کے پلیئرز خاصی مشکلات میں ہیں،سٹورٹ براڈ کے ان فٹ ہونے کے بعد بدھ کو بھارت کے شردول ٹھاکر کی انجری کی خبر پھیل گئی ہے اور وہ بھی دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے،جس کا کل سے آغاز ہوگا.
اگست کے ٹیسٹ میچز
بھارت اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ 12 اگست سے لارڈز میں ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 12 اگست سے جمیکا میں ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا و آخری ٹیسٹ 20 اگست سے جمیکا میں کھیلا جائے گا
بھارت اور انگلینڈ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں 25 اگست سے کھیلیں گے.
اس طرح اس ماہ خواتین کرکٹ میچزبھی ہونگے لیکن انٹر نیشنل سطح پر محدود اوورز کی اور کوئی بڑی سیریز نہیں کھیلی جائے گی.
یہ بھی اسی سے متعلق ہے
بھارت اور انگلینڈ کے سر پر اولے،جرمانے،رینکنگ میں بابر آخری کنارے

Leave A Reply

Your email address will not be published.