دوسرا ٹی 20،آسٹریلیا کاتخت سے دھڑن تختہ،بنگلہ دیش پھر کامیاب

0 35

ٹی 20 کرکٹ کی یہی خوبصورتی
ٹی 20 کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے. پل میں ماشا ،پل میں تولا لیکن جب 6 کی اوسط سے اسکور کرنے ہوں تو وہاں تیزی نہیں چلاکی چلتی ہے.بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے یہ خوبصورتی دکھائی اور ایک موقع پر ہاتھ سے نکلتے میچ کو سمجھداری سے واپس دبوچ لیا. کرکٹ کی کمزور ٹیم نے بڑے نام آسٹریلیا کا دوسرے روز مکمل دھڑن تختہ کردیا جب اس نے 5 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں برتری ایک سے 2 کردی ہے.
ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیتا اور وہ کیا جو ایک روز قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرکے کردکھیا تھا ،آسٹریلین کپتان نے سوچا ہو گا کہ محض پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے جیتا جاسکتا ہے چنانچہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کی طرف گئے .
آسٹریلیا نقل کرکے بهی عقل کهوگیا
آسٹریلیا نے سوچا کہ ایک روز قبل پہلے فیلڈنگ کرکے تو نہیں جیت سکے اب بیٹنگ کی مدد سے ہی جیت لیں مگر اس کے بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکے اور 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 121 تک محدود ہوگئے. ایسا لگتا ہے کہ مہمان کھلاڑی بنگلہ دیشی وکٹ پر کھیلنا ہی بھول گئے ہیں. مچل مارش کے 45 رنز اچھی کوشش تھی لیکن اس کے لئے 42 بالیں کھیل گئے. ان کے علاوہ ہنری کیوس نے 30 کئے .کپتان میتهیو ویڈ صرف 4 ہی کرسکے. آسٹریلیا کی آخری 5 وکٹیں 33 رنز کے اندر گریں .مستفیض الرحمان نے 23 رنز کے اندر 3 وکٹیں لیں.
جواب میں بنگلہ دیش کو 6 کی اوسط سے اسکور بنانے تھے. درمیان میں اس کی بیٹنگ لائن لڑکهڑائی جب 58 کے مجموعہ سے 67 رنز تک 9 رنز کے اندر 3 کھلاڑی پویلین لوٹے تو آدھی ٹیم فارغ ہوچکی تهی. سومیا سرکار اور کپتان محمود اللہ صفر پر گئے .شکیب الحسن بھی 26 کرکے چلتے بنے. عفیف حسین اور نور الحسن نے نازک موقع پر ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور آسٹریلیا کی خوش قسمتی کو دور کردیا.
بنگلہ دیش نے 122 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 8 گیندیں قبل پورا کردیا .عفیف 37 اور نورالحسن 22 پر ناقابل شکست گئے .آسٹریلیا کے مچل مارش کے علاوہ تمام بائولرز نے ایک ایک وکٹ لی.
کینگروز کی بڑی ناکامی
ورلڈ ٹی 20 کے سال میں کئنگروز کی یہ بڑی ناکامی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ میں نے پہلے میچ سے قبل لکھا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹی 20 رینکنگ میں پوزیشن 8ویں ہوجائے گی اور یہ بھی لکھا تھا کہ بنگلہ دیش یہ سیریز جیت کر نہ صرف اپنی درجہ بندی بہتر کرلے گا بلکہ سب کے لئے الارم بھی بجائے گا اور یہی کچھ ہوا،ایسا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کی سوچ اب وائٹ واش کی ہوگی بہرحال اگلے 3میچز میں ایک کامیابی اسے اس سیریز کا فاتح بنادے گی،اس سیریز سے قبل دونوں ممالک کے جو 4 ٹی 20میچز ہوئے تھے وہ ورلڈ ٹی 20 میں تھے،سب آسٹریلیا نے جیتے ،اب ذرا تصور کریں کہ اس سیریز میں آسٹریلیا اگر ایک بھی میچ نہ جیت سکا تو آخر میں یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے کھیلے گئے 9میچزمیں سے 5میں بنگلہ دیش فاتح ہوکر آگے ہوگا اور ساتھ میں تاریخ کی پہلی ٹی 20 سیریز کا ونر بھی کہلائے گا.یہ کوئی معمولی ٹائٹل نہیں ہوگا،بنگلہ دیش میں اس وقت جشن کا سماں ہے.
کوچنگ اسٹاف کو خاص پیغام
کرکٹ آسٹریلیا نے اس شکست کے بعد اپنے کوچنگ اسٹاف کو خاص پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنی پلاننگ تبدیل کریں اور بنگلہ دیش کے خلاف ہزیمت آمیز شکست سے بچنے کے لئے کوشش کریں کیونکہ میتھیو ویڈ کی کپتانی میں بھی مسائل آڑے آرہے ہیں،اتفاق سے 4 اگست کی شکست کے بعد 5 اگست کو اگلے روز آرام کا دن ہے،اب سیریزکا تیسرا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا،اگر آسٹریلیا اس میں بھی ناکام گیا تو پھر 5 میچزکی سیریز تو چلی جائے گی،ہر ایک کی دلچسپی پھر اس بات پر ہوگی کیا مہمان ٹیم ٹائیگرز کے ہاتھوں وائٹ واش سے بچ سکتے ہیں یا نہیں .تاریخ میں آسٹریلیا کی یہ بد ترین کارکردگی ہے،ٹی 20 فارمیٹ میں اس سے قبل اتنی ذلت آمیز شکست پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے.
بیک اپ پلان خراب
یہ بات اگر چہ سچ ہے کہ کئی سینئرز ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ آسٹریلیا کا بیک اپ پلان خراب ہے اور اگر کسی بھی بڑی سیریزیا ایونٹ کے موقع پر کوئی ان فٹ ہوجائے تو کہانی ختم ہوجاتی ہے،اس وقت تک کہا جاسکتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے پاس ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں جانے کا یقین نہیں ہے،اعتماد ٹوٹ چکاہے،اگر بنگلہ دیش سے ہار بن رہی ہے تو پھر افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اس سے کہیں آگے نکل جائیں گی،کرکٹ آسٹریلیا کیچھٹی پوزیشن بھی تمام ہوگئی ہے اور وہ جنوبی افریقا سے نیچے 7ویں نمبر پر آگئی ہے،اس کی اگلی کنفرمیشن آئی سی سی ٹی 20 آفیشل رینکنگ میں ہوگی کیونکہ سیریز سے قبل آسٹریلیا اور پروٹیز میں 2 پوائنٹس کا فرق تھا جو کب کا ختم ہوچکا ہے،ایک اور شکست اسے مزید نیچے اور تمام 5 میچزکی شکستیں اسے 10ویں نمبر پر دھکیل دیں گی.
یہ بھی دیکھیں
بڑا دھماکا،آسٹریلیا بنگلہ دیش سے ہار گیا،کرک سین تجزیہ سچ

Leave A Reply

Your email address will not be published.