ٹیم بچالو یا پلیئرز،انضمام الحق شدید برہم،کچھ کھلاڑیوں پر سوال اٹھادیا

عمران عثمانی
Image By Twitter
پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم منیجمنٹ دیکھ لے کہ اسے ٹیم بچانی یا پلیئرز. جس طرح قومی کھلاڑی کھیل رہے ہیں اس سے جیتا نہیں جاسکتا. ان خیالات کا اظہار سابق کپتان وسابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا ہے.
اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان کہتے ہیں کہ کین ولیمسن اور نکولز نے اچھی بیٹنگ کی لیکن دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کے بائولرز کیا کرتے رہے. اگر ایک مقام پر بال کرنے سے وکٹ نہیں مل رہی تو پلان تبدیل کرو. حالت یہ ہے کہ نئی بال کے بعد بھی گیندیں آف اسٹمپ سے باہر پھینک رہے تھے. کیوی بلے بازوں نے تو نئی گیند کو چھوڑنا تھا یا چھیڑنا؟
کیچز ڈرا پ ،کیویز نے گرین کیپس کو جکڑ لیا،اننگ فتح کی بنیاد رکھ دی
محمد عباس نے 20 اوورز میں 37 رنز دیئے. ویر ی گڈ .ڈاٹ بالز ست اہم وکٹیں لینا بھی ہوتا ہے اور عباس کا تو کوئی مسئلہ ہی چل رپا ہے لگتا ہے کہ اس کی اپروچ تبدیل ہوگئی. پہلے 10 ٹیسٹ میچز میں 59 وکٹوں کے بعد موصوف 13 میچ میں 23 وکٹ لے سکے. یہ بڑا سیڈ بیک ہے. انہیں اپنے پلان،پرفارمنس اور سوچ میں تبدیلی کی ضرورت ہے .یہی حال باقی بائولرز کا ہے. شروع میں جب آتے ہیں، بہتر ہوتے ہیں. جوں جوں وقت گزرتا جاتا ہے. لیول خراب سے خراب تر.مطلب الٹا حساب ہے. نکولز کی مثال دیکھ لیں کہ شروع میں ٹیسٹ میں ناکام تھا. بعد میں کامیاب ہوگیا.
مطلب ہے کہ امپرومنٹ.
چارکیچز ڈراپ،عباس نے سارراملبہ فیلڈرز پر ڈال دیا،شعیب اختر نے کیویزکامتوقع ٹوٹل بتادیا
بیٹنگ میں بھی یہی حال ہے. ایک اننگ میں سنچری اور پھر 7 اننگز میں ناکامی.ولیمسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل سنچری بنائی. پاکستان کے خلاف 2سنچریاں کردیں. فارم ہے تو فائدہ اٹھایا. رضوان نے مسلسل ففٹیز کیں مگر باقی ایک اننگ چلنے کے بعد نیچے ہوتے ہیں.
سابق پاکستانی کپتان انضمام 297 کے جواب میں کیویز کے 3 وکٹ پر 288 بننے پر نہایت ناخوش دکھائی دیئے اور کہا کہ پی سی بی اور ٹیم منیجمنٹ اب فیصلہ کرلے کہ ایسے پلیئرز بچانے ہیں ٰیا ٹیم بچانی ہے کیونکہ اس حالت میں ہم نہیں چل سکتے.بیٹسمینوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی.انضمام نے موجودہ صورتحال کے بعد اب کل کے دن کے کھیل پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستانی بائولرز کو ڈاٹ بال کی بجائے اٹیکنگ کرکٹ کے لئے جانا ہوگا اور نیوزی لینڈ 100یا 120میں آئوٹ کردیں تو 100سے 120کے خسارے میں جانے کے بعد بیٹسمین اس پچ پر ذمہ دارانہ انداز اپنائیں اور 350تک اسکور کریں تاکہ نیوزی لینڈ کے لئے 250 کا ہدف سیٹ ہوسکے،چوتھی اننگ میں کیویز کی بیٹنگ لائن دبائو میں آسکتی ہے.ظفر گوہر کا بال آج دوسرے ہی روز اسپن ہورہاتھا،اندازا کرلیں کہ چوتھی اننگ میں چوتھے اور 5ویں دن انہیں کتنی مدد ملے گی.اسی طرح وکٹ کا رویہ اب بدلتا جارہا ہے.پاکستانی ٹیم کو کم بیک کرنا ہوگا ورنہ اگر کیویز نے 200سے 250کی لیڈ لے لی تو کام خراب ہوجائے گا.پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائولرز کو آتے ہی پہلے گھنٹے میں 4یا 5وکٹیں لینی ہونگی تب ہی کام بہتر بنے گا.
کیوی ٹیم منگل کو اپنی نامکمل اننگ شروع کرے گی،یہ میچ کا تیسرا دن ہوگا،اسے پاکستان کی پہلی اننگ کا خسارہ دور کرنے کے لئے مزید 9رنزدرکار ہیں اور اس کی 7وکٹیں باقی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں