ٹاس میں سرفراز احمد ناکام،اسلام آباد کی پہلے فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ 6 کے اس مرحلے کا اہم ترین میچ آن پہنچا ہے،ایک بار کی پی ایس ایل چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آج میچ ہورہا ہے اور یہ ٹیم اتنی مشکل اور پریشانی میں ہے کہ 5میچز میں سے اس نے 4ہارے اور ایک جیت رکھا ہے،اس کا چھٹا میچ ہے اور شکست کا جواز کم ہے کیونکہ شکست کا مطلب ابو ظہبی میں رسمی کارروائی رہ جائے گا.

اسلام آباد ٹیم ابو ظہبی میں رواں سیزن کا دوسرا اور کوئٹہ ٹیم پہلا میچ کھیل رہی ہے لیکن یونائیٹڈ کو پہلے ہی شکست ہوچکی ہے،اس ایک شکست نے اس کی پوزیشن کو فی الحال خراب نہیں کیا،آگے مسئلہ ہوجائے گا.6میچز کے بعد بھی اگر 2پوائنٹس ہی رہ گئے تو کیا بنے گا،سرفراز الیون کو اس بات کا اچھا ادراک ہے.

ابو ظہبی میں کنڈیشن اور اوس ٹیموں کے لئے بڑا مسئلہ بن رہی ہےلیکن اب تک بعد میں کھلنے والی سائیڈز کو مشکلات ہی رہی ہیں.دیکھنا ہوگا کہ یہاں پہلا میچ کھیلنے والی گلیڈی ایٹرز ٹیم کے لئے کیا کچھ نکلتا ہے،شاداب خان سائیڈ کے لئے بھی کڑا امتحان ہوگا.

شاداب خان نے ٹاس جیت لیا ہے اور اس طرح پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سرفراز احمد الیون کو پہلے بلے بازی کرکے کڑےامتحان سے گزرنا ہوگا.شاداب نے کہا ہے کہ اب پہلے فیلڈنگ کا ہی چل رہا ہے جبکہ اب بیٹنگ کے لئے اور اچھا کریں گے.فہیم کی جگہ عاطف آئے ہیں،ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے.

کوئٹہ کے کپتان سرفرازنے کہا ہے کہ ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی ہیں،4 غیر ملکی کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں