بھارت کو آسٹریلیا سے مسلسل تیسرا جھٹکا،بڑا بائولرآئی پی ایل سے باہر،کھیلنے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا میں کچھ خاص ہی چل رہا ہے کیونکہ انٹر نیشنل کرکٹ سے 2ماہ سے فارغ اور آگے بھی فارغ رہنے والے آسٹریلین کرکٹرز اسپیڈ سے آئی پی ایل سے اپنانام کٹواتے جارہے ہیں،یہ اس لئے بھی چونکا دینے والی بات ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ جنوبی افریقا ختم کیا،پھر مستقبل قریب کی بھی مصروفیات نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے کھلاڑی ایک ایک کرکے آئی پی ایل سے باہر ہورہے ہیں.

بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کو آسٹریلیا سے مسلسل تیسرا بڑا جھٹکا لگا ہے،یہ جھٹکا اس لئے بھی بڑا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں ایک ممتاز مقام رکھنے والے،ٹیسٹ رینکنگ کے بائولنگ کے چیپٹر میں مسلسل نمبر ون چلے آرہے پیس بائولر پیٹ کمنز نے آئی پی ایل کو خیر آباد کہدیا ہے،انہوں نے انجری کی بات کی اور نہ ہی کوئی وجہ گھڑی بلکہ صاف انکار کردیا اور واضح کردیا کہ وہ اس سال آئی پی ایل نہیں کھیلنا چاہتے ہیں.

چنائی سپر کنگز سے بھاری معاوضہ پر معاہدہ کرنے والے کینگروز بائولرنے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت بھی بھارت کا سفر نہیں کرنا چاہتے کیونکہ بائیو سیکیور ببل لائف کی تھکاوٹ سے وہ عاجز ہیں،گزشتہ سال اگست سے بائیو سییکیور ببل میں آنے والے آسٹریلیا کے پیسر کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کا 2ماہ کا بائیوسیکیور ببل ہوگا،پھر انٹر نیشنل مصروفیات بھی ہیں اور اس سال ورلڈ ٹی 20 بھی کھیلا جانا ہے،اس لئے میں اپنانام واپس لے رہا ہوں.

آئی پی ایل 2021 سے جوش فلپ،مچل مارش بھی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں،اسٹیون اسمتھ سمیت بڑے نام جڑے تھے لیکن اگلے ایک ہفتہ میں دیکھنا ہوگا کہ آسٹریلیا سے کتنے کھلاڑی بھارت کا رخ کرتے ہیں.آئی پی ایل 2021کی وسل 9اپریل کو بجے گی اور اسکا فائنل 30مئی کو کھیلا جانا ہے.