کوئٹہ پی ایس ایل 6 کا بڑا ہدف سیٹ کرنے میں کامیاب

عمران عثمانی

Image by twitter
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 179رنز کا ہدف دے دیا.
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 6 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں سیزن کے اب تک کے میچوں کا بڑا اسکور بنادیا ہے. اننگ کی خاص بات کپتان سرفراز احمد اور کر س گیل کی تیسری وکٹ پر 100 رنز کی شراکت تھی. دونوں نے بڑی تیزی سے اسکور کیا اور دونوں ہی اوپر تلے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آوٹ ہوئے.
پی ایس ایل 2021 کے تیسرے دن قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے بائولرز نے قلندرز کے دونوں اوپنرز 12 پر شکار کرلئے. حارث رئوف نے صائم ایوب کو 3 اور ٹام بونٹن کو 4 پر پویلین بھیج دیا.گزشتہ میچ میں اوپنر آنے والے کپتان سرفراز احمد چوتھے نمبر پر آئے اور کرس گیل کے ساتھ تیسری وکٹ پر 101 کی شاندار شراکت قائم کردی. دونوں نے یہ اسکور 68 بالز پر بنایا. 14 ویں اوور میں 113 کے مجموعہ پر سرفراز حارث کو اونچا شاٹ کھیل کر کیپر کو کیچ دے گئے. انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 33 بالز پر 40 رنز کئے. قلندرز نے اگلی بڑی کامیابی اگلے ہی اوور میں حاصل کرلی جب افغان اسپنر نے سیٹ بیٹسمین کرس گیل کو کلین بولڈ کردیا. انہوں نے 40 بالز پر 68 اسکور کئے اس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے. نئے بیٹسمین اعظم خان بھی 13 رنز بناکر 142 کے مجموعہ پر لوٹ گئے. محمد نواز اور بین کٹنگ نے آخری 2 اوورز کھیلنے کا عہد کیا.دونوں نے آخری اوور تک بیٹنگ کی. محمد نواز 33 پر ناٹ آئوٹ گئے. کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 178 رنز بنائے. اس طرح رواں لیگ کا یہ اب تک کا بڑا مجموعی ٹوٹل بھی ہے.قلندرز کی ٹیم پہلا میچ جیت اور گلیڈی ایٹرز پہلا میچ ہارچکی ہے.دوسری اننگ نہایت دلچسپ ہوگی .مقابلے کی توقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں