پاکستان سپرلیگ 6 پھر ملتوی،کرک سین کی 4 مئی کی سب سے پہلے کی خبر سچ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کو ئی اختلاف آڑے نہیں آیا،یو اے ای نے پی ایس ایل 6کے باقی میچز کے لئے اجازت بھی دے دی تھی لیکن پی سی بی اور فرنچائزز کے آپس کے مسائل اتنے سخت تھے کہ پی سی بی کو پی ایس 6 کی تکمیل عرب امارات میں کروانے میں ناکامی ہوئی ہے،اس کے علاوہ بھی متعدد امور تھے جن میں سفری پابندیاں،قوانین پر عملدر آمد غیر ملکی پلیئرز کی عدم شرکت جیسے اہم ایشوز تھے،فرنچائزز کی ضد بھی کام نہ آئی اور پی ایس ایل 6 آخر کار ملتوی ہوگئی.’

کرک سین کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اس کی اطلاع مل گئی تھی کہ پی ایس ایل 6 ایکسپریس کو عرب امارات میں رکنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،پی سی بی نےا گرچہ اس حوالہ سے ابتدائی شیڈول بھی سیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی معاملات میں خرابی آڑے آرہی تھی.

سب سے پہلے کرک سین کی ان خبروں‌کا جائزہ لیتے ہیں،جس روز آئی پی ایل ملتوی ہوئی تھی،اس وقت پی ایس ایل کے مشکوک ہونے کا کہیں تصور بھی نہیں تھا لیکن کرک سین نے اسی خبر کے ساتھ پی ایس ایل کی خبر یکجا کرکے دی تھی.یہ 4مئی کی بات تھی جب کرک سین نے کچھ یوں لکھا تھا کہ

کورونا،آئی پی ایل 2021 ملتوی ،پی ایس ایل 6 کا انعقاد خطرے میں،بریکنگ نیوز
پھر اسی روز پی ایس ایل 6کو عرب امارات لے جانے کی تجویز سامنے آئی تو کرک سین کے عنوان میں ہی طنز تھا،ملاحظہ فرمائیں

پی ایس ایل 6عرب امارات لے جانے کی عجب تجویز،پی سی بی کا رد عمل،لیگ کا پھر التوا یقینی

پھر اس کے 2 دن بعد کرک سین نے یہ رپورٹ کیا تھا کہ

پی ایس ایل 6 کو بڑا دھچکا،پی سی بی کو ایک معجزاتی رپورٹ کا انتظار،فیصلہ ہوگیا

کرک سین نے 7مئی کو بھی یہی رپورٹ کیا تھا،ملاحظہ فرمائیں

کورونا کا ورلڈ ٹی 20پر حملہ،بہت کچھ ملتوی،پی ایس ایل 6 غیر یقینی حالات کا شکار

مئی کی 10 تاریخ کو ایک بار پھر اسی جانب اشارہ کیا تھا کہ

آئی پی ایل کے حوالہ سے انگلش پلیئرز کا نیا اعلان،پی ایس ایل کا مستقبل بھی واضح

اس کے بعد قومی میڈیا پر تواتر کے ساتھ چلنے والی خبروں کو بھی فالو کیا گیا اور پی سی بی وفد کا یو اے ای جانا،کلہئرنس ملنا،پلیئرز کے کووڈ ٹیسٹ،روانگی ولیگ میچ کا شیڈول بھی سامنے آنے کی خبریں دیں لیکن کرک سین ایک سوال بار بار اٹھاتا رہا کہ مئی میں آئی پی ایل ملتوی کی گئی .پلیئرز کو بھارت سے نکلنے میں شدید مشکلات رہی ہیں توایسے میں یہ کیونکر ممکن ہوگا.پھر انٹرنیشنل کرکٹرز کی مصروفیات،سفری پابندیاں اور بھارتی کورونا کا خوف کرکٹرز کو آنے نہیں دے گا.

پی ایس ایل 6 کا بوریا بستر گول؟ رسمی اعلان کی جلد آمد

اب بدھ کو پی سی بی نے فرنچائزز کے ساتھ اجلاس کیا ہے اور اس میں طویل بحث کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ
سخت آپریشنل شرائط کے باعث تمام باقی میچز ملتوی کئے جارہے ہیں اور اگلی بھی کوئی تاریخ نہیں ہے.اس طرح کراچی کے بعد ابوظہبی بھی میچز کی میزبانی نہیں کرسکا.

دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل نے آفیشلی اس سال کے ایشیا کپ کے التوا کا اعلان کر دیا ہے.سب سے قبل پی سی بی نے اس کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا تھا.