جون میں پی ایس ایل بمقابلہ 15 انٹر نیشنل میچز،تمام مقابلوں کا تاریخ،وقت اور مقام کے ساتھ شیڈول
اگلے ماہ جون میں ایک جانب پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول طے ہے جس کی جانب شائقین کی توجہ ہوگی لیکن ساتھ ہی انٹر نیشنل کرکٹجون میں پی ایس ایل ,کے ریڈار پر بھی سال کا چھٹا ما ہ نہایت اہمیت کا حامل ہوگا.بڑا خاص ٹیسٹ بھی اس دوران ہوگا،اس کے علاوہ بھی ایک سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہوگی.پھر اسی دوران کیریبین میدانوں میں سر ویوین رچرڈز ٹرافی ہوگی جو ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ترین سیریز بھی ہے.کہیں ٹیسٹ میچز ہونگے تو کہیں ون ڈے مقابلے،کہیں ٹی20 کا تڑکا ہوگا تو کہیں میگا ایونٹ کا لمبا فائنل.چنانچہ کرکٹ شائقین کے لئے جون کے ماہ میں بہت کچھ ہے.
انٹر نیشنل کرکٹ مصروفیات
کرک سین کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے اس ماہ کھیلی جانے والی انٹر نیشنل کرکٹ مصروفیات کا شیڈول پیش کررہا ہے،تاکہ پڑھنے والوں کو اندازا ہوکہ پی ایس ایل کے ساتھ اور کیا کچھ ہے اور دیکھنے کے شائق لوگ اس حوالہ سے اپنا شیڈول اور میچز کا شیڈول بھی دیکھ لیں.
سب سے پہلے انٹر نیشنل ٹیموں کے دورے دیکھتے ہیں تو اس کی فہرست کچھ اس طرح بنتی ہے.
شیڈول کا جائزہ
نیوز ی لینڈ کا دورہ انگلینڈ،2 ٹیسٹ میچز کی سیریز انگلینڈ کے خلاف،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل.
بھارت کا دورہ انگلینڈ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،انگلینڈ کے خلاف 5میچز کی سیریز اگست میں شروع ہوگی.
جنوبی افریقا کا دورہ ویسٹ انڈیز،ٹیسٹ سیریز،محدود اوورز کرکٹ کے میچز.
بنگلہ دیش کا دورہ زمبابوے،ایک ٹیسٹ کے ساتھ متعدد محدود اوورز کے میچز.
سری لنکا کا دورہ انگلینڈ،ًمحدود اوورز فارمیٹ کے میچز.
پاکستان کا دورہ انگلینڈ،محدود اوورز کے میچز کون نہیں جولائی میں ہونگے مگر ٹیم جون میں انگلینڈ میں ہوگی.
تفصیلی شیڈول جائزے سمیت اس کے نیچے ملاحظہ فرمائیں
2جون سے،پہلا ٹیسٹ،نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ،لندن،پاکستانی وقت،دوپہر 3 بجے سے
2جون کا پہلا ایک روزہ میچ،نیدر لینڈ بمقابلہ آئرلیںڈ،4جون کو دوسرا اور 7جون کا تیسرا ایک روزہ میچ
10جون سے دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ،برمنگھم،پاکستانی وقت،دوپہر 3 بجے
10جون سے پہلا ٹیسٹ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ لوشیا.شام 7 بجے
18جون سے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت بمقابلہ نیوزی لیند،ایجز بول،دوپہر 3بجے
18جون سے دوسرا ٹیسٹ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ لوشیا.شام 7 بجے
23 جون،پہلا ٹی 20 میچ،انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا،کارڈف،رات ساڑھے 10بجے
24 جون،دوسرا ٹی 20میچ،انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا،کارڈف،رات ساڑھے 10بجے
26 جون،تیسرا ٹی 20میچ،انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا،سائوتھمپٹن،ساڑھے 6بجے شام
26 جون،پہلا ٹی 20میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ جارجز،رات 11بجے
27جون،دوسراٹی 20میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ جارجز،رات 11بجے
29جون،تیسراٹی 20میچ،جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،سینٹ جارجز،رات 11بجے
29جون ،پہلا ایک روزہ میچ،انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا،پہلا ایک روزہ میچ،چیسٹرلی سٹریٹ.دوپہر 3بجے
اس طرح جون 2021 میں دنیا بھر میں 5 ٹیسٹ میچز،4 ون ڈے انٹر نیشنل میچز اور6 ٹی 20انٹر نیشنل میچز ہونگے،اس طر ح یہ 15 انٹر نیشنل مقابلے بنتے ہیں.جون کا آغاز انگلینڈ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز سے ہوگا،پہلا ٹیسٹ میچ 2جون سے لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3بجے شروع ہوگا.اس کے اختتامی لمحات میں پاکستان سپر لیگ میچز کا آغاز ہوگا.2اور 4جون پھر 7جون کو نیدر لینڈاورآئر لینڈ کے 3 ایک روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے.
2 ٹیسٹ میچز کا آغاز
جون کی 10تاریخ سے 2 ٹیسٹ میچز کا آغاز ہوگا.ایج باسٹن میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا.اسی روزسینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 7 بجے شروع ہوگا.جون کی 18 تاریخ سے ایک جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل شروع ہوگا،اب کہنے کو یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہے کہ 2 سالہ محنت کے بعد 2 بہترین ٹیمیں طویل فارمیٹ کا فیصلہ کن میچ کھیل رہی ہونگی تو اس وقت پوری دنیا میں اور کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن کمال اتفاق ہے کہ اسی 18جون سے سینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈیز اورجنوبی افریقا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہونگے،پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 7بجے شروع ہوگا جبکہ ورلڈ چیمپئن شپ فائنل دوپہر 3بجے کھیلا جائے گا.
متبادل دن
اب اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل متبادل دن میں داخل ہوگیا تو وہ 23 جون بنے گا،اب 23 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کا پہلا ٹی 20میچ کارڈف میں ہوگا،دوسرا ٹی 20میچ 24 اور تیسرا ٹی 20 میچ 26 جون کو ہوگا جبکہ 3ایک روز ہ میچزکی سیریز کا پہلا میچ جون کی 29تاریخ کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا.باقی 2میچز جولائی کے شروع میں ہونگے.جون کی26 ہی تاریخ کو جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا. اگلے میچز 27 اور 29 جون کو ہونگے،باقی میچز جولائی کے شروع میں ہونگے.پاکستانی ٹیم انگلینڈ اتر چکی ہوگی اور جولائی کی سیریز کے لئے قرنطینہ کی مدت پوری کر رہی ہوگی.بنگلہ دیشی ٹیم بھی جون کے آخر میں زمبابوے لینڈ کرچکی ہوگی ،اس کے میچز بھی جولائی میں ہونگے.اگلے ماہ خواتین کرکٹ مقابلے اس کے علاوہ ہیں،وہ بھی انٹر نیشنل حیثیت رکھتے ہیں جبکہ کچھ اے ٹیمیں بھی ہونگی.