پی ایس ایل بیٹنگ ،کامران اکمل اوربابراعظم کا ایک باب میں شرمناک ریکارڈ،حیران کن اعدادوشمار

عمران عثمانی

Image By espncricinfo
پی ایس ایل کےحوالے سے اگر یہ سوال ہو کہ 5ایڈیشن میں اب تک کتنی سنچریز اسکور ہوچکی ہیں تو جواب خاصا دلچسپ ہے.
اب تک 6 بیٹسمینوں نے 8سنچریز بنائی ہیں،ان میں کامران اکمل واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک سے زائد مطلب 3 بار سنچری کا مزا چکھا ہے۔کنگز کی نمائندگی کرنے والے کولن انگرام نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف شارجہ میں 24فروری 2019کو127کی ناقابل شکست اننگ کھیلی تھی،وہ اب بھی ایونٹ کی تاریخ کی بہترین انفردای اننگ ہے۔2019ہی میں اسلام آباد کے لئے کھیلنے والے کیمرون ڈلپورٹ نےقلندرز کے خلاف 117کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی،9مارچ 2019کو کراچی میں کھیلی گئی یہ اننگ دوسری بہترین انفرادی اننگ میں ہے۔21فروری 2016کو پی ایس ایل کے اولین ایڈیشن میں یونائیٹڈ کے لئے کھیلنے والے شرجیل خان نےدبئی میں زلمی کے خلاف 117رنزکی اننگ کھیلی تھی جو اس وقت ریکارڈ تھا۔
پی ایس ایل بیٹنگ کارنر،بابر اعظم کامران اکمل کوپچھاڑ کربھی پیچھے رہیں گے،8بیٹسمینوں کے کلب کے اورامیدوار
پی ایس ایل میں مجموعی طور پر بہترین ایوریج کے ساتھ بلے بازی کرنے والوں میں کراچی ولاہور کی طرف سے کھیلنے والےڈیوڈ وائز پہلے نمبر پر ہیں،انہوں نے19میچزمیں 39کی اوسط سےبیٹنگ کی،بابر اعظم 38کی ایوریج کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔لاہور قلندرز کے لئے کھیلنے والے کرس لین 180کے قریب کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹ گھماچکے ہیں،وہ سب سے اوپر ہیں انہوں نے8میچزمیں 180کے قریب اورمختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلنے والے کیرون پولارڈ33میچز میں 166سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سےا سکور بٹور چکے ہیں،لک رانچی،سنیل نارائن کے بعد کہیں آصف علی اور حیدر علی کانمبر آتا ہے۔پاکستان کے بابر اعظم کے بارے میں یہی بات آتی ہے کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ خراب ہے،آپ انداز اکرلیں کہ اس باب میں وہ ٹاپ 50میں بھی نہیں ہیں،انکا اسٹرائیک ریٹ 118کے قریب ہے جو ٹی 20 فارمیٹ میں قابل قدر نہیں ہے۔ہاف سنچریز میں بابر اعظم 14کے ساتھ پہلے،کامران اکمل12کے ساتھ دوسرے اور لک رانچی10کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔
پاکستان سپرلیگ،پشاور زلمی کے سب سے زیادہ میچز،لاہور قلندرزناکامی میں آگے،دیگر اہم ریکارڈز
آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ایک اور باب میں جو کہ شرمندگی کا سبب ہوتا ہے،اس میں بھی وہ ٹاپ پر ہیں،وہ اب تک 8بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور پی ایس ایل تاریخ میں صفر پر زیادہ بار آئوٹ ہونے والوں میں وہ سبقت لے گئے۔دوسرے نمبر پر دوسرے بہترین اسکورر بابر اعظم بھی ہیں ،وہ 5بار ایسی ہزیمت کا شکار ہوچکے،یہ الگ بات ہے کہ ان کے ساتھ عماد وسیم اور وہاب ریاض بھی 5،5بار یہ مزا چکھ چکے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کسی بھی ایک ایڈیشن میں زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں،انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کے لئے کھیلتے ہوئے12میچز کی 11اننگز میں 59کی زائدکی اوسط سے473رنزبنائے،اسٹرائیک ریٹ 124سے زائد تھا۔انہوں نے لک رانچی کے بنائے گئے 435رنزکا ریکارڈ توڑا تھا جواس سے قبل ماضی کے ایڈیشن میں بنائے گئے تھے۔
گلیڈی ایٹرز کےانور علی نےکنگز کے خلاف شارجہ میں6بالز پر جو 27رنزکئے تھے،وہ450کا اسٹرائیک ریٹ رکھتے ہیں اور ایک اننگ میں بہترین ریٹ یہی اننگ ہے۔
کسی بھی سنگل میچ کی اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈلاہور قلندرز کے بین ڈنک کو حاسل ہے جنہوں نے8مارچ 2020کو لاہور میں کنگز کے خلاف99رنزکی ناقابل شکست اننگ میں 12چھکے لگائے،اسی میدان میں اس سے 6دن قبل ڈنک نے اسی ٹیم کے خلاف 93رنزکی اننگ میں 10چھکے لگائے تھے،وہ بھی دوسرا بہترین ریکارڈ ہے۔مجموعی طور پر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے شین واٹسن نے 81لگائے ہیں،انہوں نے46میچزمیں1361اسکور کئے ہیں،کامران اکمل 77کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
(کرک سین پاکستان سپر لیگ کے تمام چیدہ چیدہ ریکارڈز،اعدادوشمار،واقعات کے ساتھ پی ایس ایل 6 کے متعلق منفرد مگر معلوماتی آرٹیکلز شائع کرےگا،اب تک 3 مضامین آپ نے پڑھ لئے،آنے والی مفید معلومات کے لئے کرک سین سے مسلسل جڑے رہئے)

اپنا تبصرہ بھیجیں