پی ایس ایل 6،رات 10 بجے بھی میچز شروع ہونگے،پوری رات کا جاگنا لازمی،شیڈول جاری

Lahor (PCB PR )

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزکا پلان جاری کردیا،بائیو سیکیور ببل کے لئے نئی کمپنی اور نیا نظام متعارف کیا جارہا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال گزشتہ خلاف وزریوں کے حامل افراد کے خلاف تاحال کچھ بھی نہ ہوا ہے.پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔ تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2021 کے باقی ماندہ میچز کا شیڈول

یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)
10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)
17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)
18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)
20 جون: فائنل (نائٹ)

تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا، ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا.

بی او جی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بائیو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کے جائزے کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ہدایت پر تشکیل کردہ دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔بی او جی نے رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں سامنے آنے والی خامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں ۔