پی ایس ایل 6،کورونا کیسز پر لیگ جاری یا ملتوی،بین ڈنک کو کس کا ڈنگ،اہم رپورٹ

پی ایس ایل 6 کے حوالہ سے بیک اپ پلان تیار ہوگیا ہے،لیگ کے دوران اگر کسی کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تو اسے الگ کردیا جائے گا اور وہ دوبارہ اس میں شریک نہیں ہوسکے گا،البتہ دیگر متعلقہ تمام پلیئرز واسٹاف کا چیک اپ ہوگا،کلیئرنس ہونے پر وہ میچ کھیلیں گے اور لیگ بھی جاری رہے گی،پی ایس ایل 6 میں حد سے زیادہ کیسز ہونے پر لیگ کو پہلے روکا جائے گا اور آخری حد تک کوشش کی جائےگی کہ باقی ماندہ افراد کے ساتھ میچزمکمل کئے جائیں،متاثرہ افراد سائیڈ لائن ہونگے،ایک درجن تک کے کیسز بھی پی ایس ایل 6 کو موخر نہیں کرسکیں گے البتہ اس سے زائد کیسز کی صورت میں بھی پہلے حل کی طرف جایا جائے گا اور اس کے بعد لیگ ختم کرنے کا سوچا جائے گا،پی سی بی اور عرب امارات کرکٹ حکام ودیگر سرکاری حکام کے ساتھ شق وار معاملات طے کئے گئے ہیں ،تاکہ کسی بھی کیس کے مثبت ہونے پر افراتفری نہ مچے.

پاکستان سپر لیگ 6کے باقی ماندہ شو کے آغاز سے قبل ہی لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا،اس کے معروف آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنگ ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں،ان کے ہونٹ پر گیند لگی ہے اور ہونٹ کافی حد تک سوج گیا ہے.

ابو ظہبی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بین ڈنک کو ٹریننگ کے دوران ہونٹوں پر بال لگی جس کے بعد انہیں ہسپتال بھی لے جایا گیا جہاں ان کی ٹریٹمنٹ کی گئی ہے.تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہونٹ کا اوپر کا حصہ خاصا سوج گیا ہے،ڈنک نے دوبارہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا.

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق چوٹ بظاہر زیادہ ہے لیکن چونکہ سنگین نو عیت کی نہیں ہے،اس لئے امید ہے کہ وہ ابتدائی میچز سےدستیاب ہونگے.قلندرز نے اس حوالہ سے آفیشلی اعلان تاحال نہیں کیا ہے.ڈنک نے ہلکی پھلی ٹریننگ شروع کردی ہے،وہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کریں گے.

دوسری جانب پی ایس ایل6 میں شریک جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ بہترین بائولرز اورشاندار گیند بازی کی وجہ سے دیگر لیگز سے منفرد ہے،انہوں نے بائیو سیکیور ببل لائف،پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کے حوالہ سے بہت سی باتیں کیں اور کہا ہے کہ پاکستان نے انٹر نیشنل کرکٹ کو نامی گرامی پلیئرز دیئے ہیں اور یہ ٹیم بھی انفرادیت رکھتی ہے،انہوں نے پاکستان کے حالیہ دورے کو بھی یاد گار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملک ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں