پی ایس ایل 6عرب امارات لے جانے کی عجب تجویز،پی سی بی کا رد عمل،لیگ کا پھر التوا یقینی

کرک سین کا اعزاز،آئی پی ایل التوا کی خبر کے ساتھ ہی پی ایس ایل 6 کے انعقاد کو خطرے میں قرار دیا تھا،اس کے چند ہی گھنٹوں بعد خبر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ پاکستان میں رواں ماہ پی ایس ایل 6 کا میلہ سجانا مشکل ترین امر بن گیا ہے،اس حوالہ سے پی سی بی کا رد عمل بھی آگیا ہے کہ وہ جلد ہی اس حوالہ سے جائزہ لے گا،حکومت سے بھی رابطہ رکھا ہوا ہے.

دوسری جانب معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے ملک میں کوروناکی صورتحال دیکھتے ہوئے پی سی بی کو چند دن قبل ہی کہا ہے کہ وہ لیگ کے باقی میچز متحدہ عرب امارات منتقل کردے،فرنچائزز کا یہ خط پی سی بی کو موصول ہوچکا ہے اور پی سی بی نے اس تجویز پر بھی غور کرنے کا کہا ہے.

کورونا،آئی پی ایل 2021 ملتوی ،پی ایس ایل 6 کا انعقاد خطرے میں،بریکنگ نیوز

یہاں تک کی دونوں باتیں وہ ہیں جو اس وقت تک کہیں نہ کہیں پہلے سے چل رہی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پی ایس ایل 6کے باقی میچز شیڈول کے مطابق کراچی میں ہونگےیا عرب امارات منتقل ہوجائیں گے.

کرک سین کا ماننا ہے کہ اسی ماہ یعنی اب سے 19دن بعد کراچی میں بائیو سیکیور ببل کا ااطلاق،23مئی سے اس میں کھلاڑیوں کی انٹری اور 2جون سے میچز کا انعقاد غیر یقینی ہے اور لیگ کا فوری طور پر عرب امارات منتقل ہونا بھی مشکل ترین امر ہوگا کیونکہ جون کی گرمی ہر جگہ ایک جیسی ہی ہوتی ہے.دوسری جانب پلیئرزکی دستیابی بھی اب بڑا مسئلہ بن گئی ہے.

آئی پی ایل التوا کے بعد اب پی ایس ایل 6کا انعقاد قریب ناممکن سی بات ہے،اس کے باوجود اس پر اصرار بہت بڑا رسک ہوگا اور کئی پلیئرز دستیاب بھی نہیں ہونگے اس لئے پاکستان سپر لیگ 6 چند ماہ کے لئے ملتوی ہوسکتی ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں