دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان کا پنک ڈے میچ شیڈول،تفصیلات آگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں پنک ڈے میچ آگیا،کرکٹ جنوبی افریقا نے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے.جنوبی افریقا میں گزشتہ 9 سال سے پنک ڈے میچ کھیلا جاتا ہے ،اس کا مقصد یہ ہے کہ اس کی آمدنی چھاتی کے کینسر سے متعلق علاج کے لئے دی جاتی ہے.اس طرح قومی کرکٹ ٹیم آنے والے دورے کا ایک ون ڈے میچ پنک کلر کے ساتھ ہوگا.

کرکٹ جنوبی افریقا کے فیصلہ کے مطابق پنک ڈے میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ میں کھیلاجائے گا.اس میچ میں پنک کلر بھی ہوگا،ہر طرف پنک کلر کا غلبہ ہوگا لیکن تماشائیوں کو گرائونڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی.بورڈ نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ میچ گھر ،آفس سے بیٹھ کر دیکھیں اور پنک بال کرکٹ کے اصل مقصد کو نہیں بھولیں اور اس عظیم مشن کو دور سے بیٹھ کر بھی سپورٹ کریں.بورڈ نے اس کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں کہ فینز آن لائن،میسجز اور دیگر سوشل ذرئع سے اپنی رقم ارسال کرسکیں گے،یہ تمام فنڈز کینسر کا علاج کرنے والے ادارے کو جائےگی.قومی کرکٹ ٹیم اس سے قبل بھی جنوبی افریقا میں پنک ڈے میچز کھیل چکی ہے جسے جیتنا آسان نہیں رہا.

قومی کرکٹ ٹیم جس نے رواں ماہ کی26 تاریخ کو جنوبی افریقا روانہ ہونا ہے،وہ وہاں پہلا ایک روزہ میچ 2اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے گی ،پھر پنک ڈے میچ کے لئے وانڈرس گرائونڈ کا رخ کرے گی،جہاں 4اپریل کو دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا.7اپریل کو تیسرا ون دے پھر پریٹوریا میں ہوگا.دونوں ٹیموں کے مابین اس کے بعد 4 ٹی 20میچزکی سیریز کھیلی جائے گی.

بورڈ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پنک ڈے میچ کو دلچسپ اور یاد گار بنانے کے لئے اعلیٰ پچ تیار کی گئی ہےاور اس کی کوریج کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں.