پاکستان کا ہیوی ویٹ ڈیبیو،انگلینڈ سے ٹی 20میچ کا ٹاس ہوگیا،دیگر اہم تفصیلات

0 203

رپورٹ : عمران عثمانی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوگیا ہے،ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پہلےمیچ کا ٹاس بھی ہوگیا ہے،پاکستانی کپتان بابر اعظم ٹاس ہارگئے،انگلش کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کردیا ہے،کرک سین نے گزشتہ رات کے تبصرے میں ہو بہو یہی پیش گوئی کی تھی جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ پہلے فیلڈنگ کرے گی جو 100 فیصد درست ثابت ہوئی ہے،دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں ایک ڈیبیو بھی کروایا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور محمد حفیظ کے ساتھ صہیب مقصود، اعظم خان، شاداب خان اور عماد وسیم ،محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون میں شامل ہیں.انگلینڈ نے بھی مقابلہ پر تگڑی ٹیم اتاری ہے،پوری اسٹرینتھ کھیل رہی ہے،اوئن مورگن کپتان ہونگے.جونی بیرسٹو اور جوس بٹلر کے ساتھ خود کپتان اوئن مورگن بھی موجود ہیں،اس طرح سخت مقابلہ کی توقع ہے.
معین خان کے بیٹے اعظم خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کے لئے اہم ترین دن،انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو مل گیا،ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں رائٹ ہینڈ بیٹسمین اعظم خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے،انگلیند اور پاکستان کے مابین 3 ٹی 20میچزکی سیریز کی وسل آج سے بج رہی ہے،دونوں ممالک میں پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہونے والا ہے. انگلینڈ سے پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ اعظم خان آج ڈیبیو کرنے جارہے ہیں،پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کا وقت یاد آگیا ہے،اعظم خان سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں اور گزشتہ کئی سیزن سے ڈومیسٹک لیگ میں اچھی پرفارم کر رہے ہیں لیکن کرک سین کا ماننا ہے کہ ان میں نہ انضمام والا کرنٹ ہے اور نہ ہی بابر والی‌خوبی،چل پڑے تو ٹھیک،ورنہ اننگ کا تختہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے.اعظم کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا، میرے والد نے 15 سال پاکستان کی نمائندگی کی،ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا.والد نے جو کچھ سیکھایا اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا.
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتفاق سے ٹی 20 سیریز کا آغاز اس دن ہورہا ہے کہ جب آئی سی سی نے جمعہ کو ہی ورلڈ ٹی 20 کے لئے گروپس کا اعلان کیا ہے،اس لئے جوش و خروش زیادہ ہے،اعظم خان کے آنے سے کون باہر ہوگا،حسن علی اگر چہ پہلے ہی تکلیف کی وجہ سے پہلے میچ سے دستبردار ہوگئے ہیں ،اس کے لئے پاکستان کی حتمی الیون سائیڈ سامنے آگئی ہے.
ٹرینٹ برج میں پاکستان نے تاریخ میں ایک ہی میچ کھیلا
ٹرینٹ برج میں پاکستان نے تاریخ میں ایک ہی میچ کھیلا ہے اور یہ میچ 2009میں کھیلا گیا تھا،پاکستان نے جنوبی افریقا کو مات دی تھی لیکن یہاں انگلینڈ سے کبھی کوئی میچ نہیں ہوا،جب کہ انگلش ٹیم کا ریکارڈ بھی یہاں کوئی خاص نہیں ہے،2مچزکھیلے،ایک میں فتح ملی اور ایک میں ناکامی ہوئی تھی.سوال یہ ہے کہ 2021 کی سیریز میں پاکستان کا کیا رنگ ہوگا،بابرا عظم الیون کا کیا حال ہوگا،کہا یہ گیا تھا کہ انگلینڈ سیریز سے ورلڈ ٹی 20 تک اب تجربات نہیں ہونگے بلکہ وہ اسکواڈ کھیلے گا جس نے ورلڈ ٹی 20 کھیلنا ہے لیکن ٹیم منیجمنٹ اب بھی تجربات کرنے اور ڈیبیو کروانے پر مجبور ہے.
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچزکی سیریز نہایت ہی اہم ہے،اس کے اثرات ٹی 20 رینکنگ پر بھی پڑیں گے،انگلش ٹیم اس وقت نمبر ون ہے،اگر پاکستان سےسیریز ہارگئی تو اس کا اسے نقصان ہوگا اور اس کی پہلی پوزیشن ختم ہوجائے گی جبکہ ساتھ ہی اس کی ورلڈ ٹی 20 کے لئے جاری تیاریوں پر بھی منفی اثرات پڑیں گے جبکہ پاکستان سیریز کی جیت سے نمبر 4 سے نمبر 3 تک جاسکتا ہے،اسی طرح پلیئرز درجہ بندی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر ہیں،وہ نہ چلے تو ان کی پوزیشن بھی جاسکتی ہے لیکن بابر اعظم کو ان تک جانے کے لئے بڑی اننگز درکار ہونگی،ایک وقت تھا کہ بابر نمبر ون تھے لیکن جب سے ان کی پوزیشن گئی ہے،وہ دوبارہ اپنی نمبر ون پوزیشن بحال نہیں کرسکے ہیں.’
ٹریننگ کرتے تصاویر جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ سے قبل کھلاڑیوں کی ٹریننگ کرتے تصاویر جاری کی ہیں،ان میں اعظم خان بھاری بھرکم وجود کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں،ساتھ میں محمد حفیظ بھی موجود ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اس میچ سے قبل اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم اس سال ورلڈ ٹی 20 میں کچھ کرنا چاہتا ہے تو ہر حال میں اسے یہ سال اچھا کھیلنا ہوگا،شعیب نے یہاں تک کہا ہے کہ پاکستان تھوڑا بہت جیت جائے ،پھر بھی ورلڈ ٹی 20 میں اپنے گروپ میں بھارت کے ساتھ لڑسکتا ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ خرابیاں اتنی ہیں کہ ٹیم ورلڈ ٹی 20 جیت بھی جائے تو بھی میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہر بات ٹھیک ہوگئی ہے.
شعیب اختر کی دونوں باتوں‌کی جانب کرک سین واضح لکھ چکا ہے .ورلڈ ٹی 20 گروپس کے اعلان کی گزشتہ سٹور ی کی ابتدائی لائنوں میں کرک سین نے لکھا تھا کہ میرٹ سے ہٹ کر آئی سی سی نے ایونٹ کو 4 چاند لگانے اور دولت کمانے کے لئے یہ سب کیا ہے،اسی طرح کرک سین نے چند روز قبل پاکستان کی انگلینڈ میں بنتی درگت کے تناظر میں لکھا تھا کہ ٹیم کی سیٹنگ ہی خراب ہے،اتفاقی طور پر یہ ورلڈ چیمپئن ہی کیوں نہ بن جائیں ،یہ ٹھیک نہیں ہونگے.شعیب اختر نے آج اس کے بعد ان باتوں کی تصدیق کی ہے ،یہ ایک اہم بات ہے.
پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا دوسرا میچ 18 اور تیسرا 20 جولائی کو ہوگا،اس کے بعد ایک ہفتہ کے وقفہ سے یہی گرین کیپس 27 جولائی سے ویسٹ انڈیز میں ایکشن میں ہونگے جہاں اس تاریخ کو پہلا ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا اور ویسٹ انڈیز میں سیریز 5 میچزکی ہوگی،پاکستان نے اگر انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے کوئی ایک سیریز جیت لی تو ٹیم کو فیورٹ سمجھ جائے گا،اگر دونوں سیریز ہاردیں تو پھر ہوم گرائونڈ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو اگر ہرابھی دیا تو بھی کوئی اسے ورلڈ ٹی20کے لئے اہم نہیں جانے گا .پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ ہی میں سنبھل کر جانا ہوگا،باہمی تی 20 میچزکا ریکارڈ خراب سہی لیکن ٹیم منیجمنٹ کھلاڑیوں کو 2009 ورلڈ ٹی 20میچزکی ویڈیوز دکھا کر بتائے کہ فتح ایسے لی جاتی ہے،کوشش کرنے اور عزم کرنے سے ہی کامیابی ملتی ہے،دوسری صورت میں ڈر ڈر کر کھیلنے سے شکست میچ کے آغاز سے قبل ہی رقم ہوجاتی ہے،بس رسمی اعلان باقی ہوتا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان کا آج ٹی 20میچ،ٹرینٹ برج سے ایک خاص مدد حاصل،فتح ممکن ؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.