پاکستان زمبابوے سیریز،بابر اعظم کے لئے عجب چیلنج،حفیظ کا منفرد اعزاز،کیا کچھ نیا منتظر

ریسرچ : عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون پلیئر ہونے کا اعزاز تو حاصل کر ہی لیا ہے اور ٹی20 کرکٹ میں بھی وہ اسی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں لیکن ان کے لئے آنے والی زمبابوے سیریز میں ایک ایسا مشکل چیلنج موجو د ہے کہ وہ اگر اسے عبور کر گئے تو عالمی ٹی20پلیئرز رینکنگ میں بھی وہ دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن جائیں گے.

پاکستان اور زمبابوے کی باہمی ٹی 20 سیریز کے اعدادوشمار پرنگاہ دوڑا ئی جائے تو جیسے احمدشہزاد مجموعی ٹاپ سکورر میں نمبر ون ہیں،اسی طرح وہ ایک سیریز میں بھی زیادہ اسکور بنانے والوں میں سب سے پہلے نمبر پر موجود ہیں،انہوں نے 2013کی سیریز کے2میچزمیں 168 اسکور بنائے تھے،وہ آج بھی کسی بھی سیریز کے زیادہ اسکور ہیں،اتفاق سے یہ سیریز بھی زمبابوے میں ہوئی تھی.بابر اعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں کھیلی گئی سیریز کے 3میچزکی 2 اننگز میں 133 اسکور کئے تھے،اس بار ان کے پاس 3میچز موجود ہیں اور اتفاق سے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں،اگر انہوں نے 168 کو کراس کرلیا تو وہ احمد شہزاد کو پیچھے چھوڑ جائیں گے اور ساتھ ہی اس پرفارمنس سے انکی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ پر بھی مثبت اثر پڑے گا.بابر اعظم کو یہ چیلنج قبول کرنا ہوگا.

ایک اور دلچسسپ بات بھی موجود ہے ،بلکہ بہت حد تک ناقابل یقین بھی کہ دونوں ممالک میں اب تک کھیلے گئے تمام 14 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں جس بائولر نے حاصل کر رکھی ہیں،وہ کوئی اور نہیں محمد حفیظ ہیں.9میچزمیں 73رنزکے عوض 13 وکٹیں اپنے نام کرنے والے حفیظ کو پاکستانی کیمپ اب بائولنگ دینے کو تیار ہی نہیں ہے،ان کی بہترین بائولنگ 10رنزکے عوض 4وکٹ کی ہے.اب تفاق یہ بھی دیکھیں کہ حفیظ اس سیریز میں باہمی مقابلوں کے ٹاپ اسکورر بھی بن سکتے ہیں،جس کا ذکر کرک سین اس سے قبل کی خصو صی رپورٹ میں کرچکا اور اگر ایسا ہوا اور ساتھ ہی بائولنگ میں پاکستان کا کوئی گیند باز اس سیریزکی مدد سے زمبابوے کے خلاف مجموعی وکٹوں کی تعداد کو 13 سے اوپر نہ لے جاسکا تو محمد حفیظ بیک وقت بائولنگ اور بیٹنگ کے ٹاپ پرفارمر کا اعزاز اڑالیں گے،یہ بات اپنی جگہ شہ سرخیوں میں ہوگی.

زمبابوے سیریز،محمد حفیظ کے لئے ایک اور بڑے ریکارڈ کا موقع

اس کے لئےیہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پاکستان کےموجودہ بائولرز زمبابوے کے خلاف کہاں کھڑے ہیں اور کتنی وکٹوں کی دوری پر ہیں.پھر آپ کو یہ جان کربھی خوشگوار حیرت ہوگی کہ دوسرا نمبر ایک اور اسپنر بلکہ تازہ ترین ڈیبیو کرنے والے عثمان قادر کا ہےجنہوں نے چند ماہ قبل پاکستان میں زمبابوےکے خلاف ڈیبیو کیا اور 3میچزمیں 60رنز کے عوض 8وکٹیں لیں اور وہ اب اگر کھیلے توحفیظ سے آگے نکل سکتے ہیں.7وکٹ لینےوالے عماد وسیم باہر ہیں اور 6وکٹ رکھنے والے حارث رئوف حفیظ سے خاصے دور ہیں.ویسے ایک سیریز میں زیادہ 8وکٹ لینے کا اعزاز عثمان قادر پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں.زمبابوے کے چگمنبرا پاک زمبابوے کے درمیان کھیلے گئےتمام 14میچزمیں شرکت کا منفرد ترین ریکارڈ رکھتے ہیں اس سیریز سے وہ باہر ہیں.پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حفیظ کو 9میچز کے ساتھ پہلے ہی حاصل ہے.بطور کپتان بابر اعظم اس سیریز کے تمام میچزکھیلنے وکپتانی کرنے کی صورت میں سیریز کے بعد6میچز کے ساتھ سب سے اوپر چلے جائیں گے .زمبابوے کی کپتانی چونکہ سین ولیمز کریں گے اور انہیں پاکستان کے خلاف پہلی بار یہ اعزاز ملے گا.