پاکستانی خواتین ٹیم کو 10رنزکی شکست،پاکستان لارڈز کا لارڈ کیوں،آج کون سے 2 اہم میچز
خواتین کرکٹ شکست
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز میں پہلی مار پڑی ہے،نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں گرین شرٹس ایک چھوٹے سے ہدف پاکستانی خواتین ٹیم ,کے تعاقب میں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں اور وہ بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر مکمل ناکامی سے دوچار ہوگئی تھی لیکن بعد میں عائشہ نسیم اور فاطمہ ثنا کی کوشش سے مزاحمت کرتی ہوئی 10 رنز سے ہارگئیں،اس طرح میزبان ٹیم نے برتری لے لی ہے.بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹ پر 136 اسکور کئے.فاطمہ ثنا اور ندا ڈار نے 2،2 وکٹیں لیں.پاکستانی اننگ شروع سے ہی دبائو کے زیر اثر رہی .40رنزپر اسکی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی،اس کے بعد سنبھالنے والا کوئی نہیںتھا،شروع کی 5 بیٹسمین ڈبل فیگر میں نہ جاسکیں،چھٹےنمبر پر آنے والی ارم جاوید نے 11 اسکور کئے.بعد میں عائشہ نسیم اور فاطمہ ثنا نے صورتحال سنبھالنے کی یوں کوشش کی کہ پاکستان کا اسکور 100 سے اوپر چلا جائے اور ذلت آمیز شکست سے بچاجائے ،اس کے لئے عائشہ نسیم نے قدرے بہتر شاٹس کھیلیں.یہاں اسکور میں جب اضافہ ہوا تو میچ بنتا دکھائی دیا لیکن آخری 2 اوورز میں 33رنز درکار تھے جو بہت مشکل تھے،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اننگ کے جب 20 اوورز مکمل ہوئے تو ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 126تھا،ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم 10 رنز سے جیت گئی تھیں. عائشہ نسیم نے 33 گیندوں پر 45 اسکور کئے جس میں ایک چھکا اور 2 چوکے بھی شامل تھے اور وہ ناٹ آئوٹ رہی ہیں .دوسری جانب 21 بالز پر 24 کرنے والی فاطمہ ثنا بھی 24 رنزکرکے ناٹ آئوٹ واپس آئی ہیں.ویسٹ انڈیز کی شمینا کونیل نے 21 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں.دوسرا میچ کل 2 جولائی کو کھیلا جائے گا.
انگلینڈ میں بھر پور تیاری
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں بھر پور تیاری میں مصروف ہے ،میزبان ملک تاحال 100فیصد تماشائیوں کو گرائونڈ نہیں آنے دے رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ لارڈز میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا شیڈول ون ڈے میچ خوش بختی کی علامت بن رہا ہے کیونکہ 2 سال بعد پہلی بار لارڈز میں 100فیصد تماشائیوں کے داخلہ کی اجازت ہوگی،اس طرح ہوم آف کرکٹ پاکستان کے میچ کے ساتھ شائقین کو مکمل رونقیں واپس لائے گا.انگلینڈ میں پاکستانی سپورٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پاک انگلینڈ میچزکو بھی نہایت توجہ سے دیکھا جاتا ہے.سیریز کا آغاز 8جولائی سے ہوگا لیکن دوسرا میچ لارڈز میں کھیلا جائے گا.پاکستان انگلینڈ سیریز کے 2 باب ہونگے ،پہلے ون ڈے اور پھر ٹی 20سیریز کھیلی جائے گی.دونوں اپنی جگہ اہم ہونگی،دیکھنا ہوگا کہ سری لنکا کے خلاف بغیر سپرسٹارز کے کھیلنے والی انگلش ٹیم میں بین سٹوکس کی آمد ہوتی ہے یا نہیں.امکان یہ ہے کہ بین سٹوکس،جوس بٹلر اور جوفرا آرچر نہیں کھیلیں گے،آرچر تو سنجیدہ نوعیت کی انجری میں ہیں جبکہ باقی 2 پلیئرز تاحال انگلش پالیسی کے زیر اثر ہیں.ایسا ہوا تو پاکستانی ٹیم کو بڑا ریلیف ملےگا اور اسے سخت جان پلیئرز کی بجائے اپنے جیسے کھلاڑیوں کا سامنا ہوگا. یہ بات تو ہم متعدد بار کرچکے ہیں کہ اس سال بھارت کی آئی پی ایل میں شرکت کی خاطر آسٹریلیا کے ٹاپ پلیئرز اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے،اب اس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے کہ زیادہ تر پلیئرز آئی پی ایل کو فوقیت دیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے دوروں سے وہ کنارہ کشی کریں گے،کرکٹ آسٹریلیا نے ان کے خلاف اگر حقیقی ایکشن نہیں لیا تو پھر یہ ملی بھگت ہی ہوگی اور اگر ایکشن لے لیا تو پھر سمجھ میں آئے گا کہ پلیئرز نے جان بوجھ کر خود ہی ایسے فیصلے کئے ہیں،آسٹریلیا کو ان پلیئرز کی ضرورت آئی پی ایل کے فوری بعد ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں پڑے گی.
دنیائے کرکٹ میں آج 2 میچز
دنیائے کرکٹ میں آج 2 میچز کھیلے جارہے ہیں ،پہلا میچ انگلینڈ میں میزبان اور سری لنکا کے درمیان ہوگا،یہ 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ ہے جو اوول میں کھیلا جائے گا،یہ ڈے نائٹ میچ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا،سیریز میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے،اس سے قبل کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ نے سری لنکا کو تینوں میچزمیں خوفناک شکست دے دی تھی.رات کو ایک او ر بڑا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا،جنوبی افریقن ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے ،جہاں پاکستانی وقت کے مطابق 5 میچزکی سیریز کا چوتھا میچ آج رات 11 بجے کھیلا جائے گا،پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا لیکن بعد کے دونوں میچز میں پروٹیز نےکامیابی حاصل کر کے سیریز میں 1-2 سے برتری لی ہوئی ہے،پروٹیز اگر یہ میچ بھی جیت گئے تو سیریز اپنے نام کرلیں گے اور اگر میزبان ٹیم نے میچ جیتا تو 5واں میچ فائنل کا درجہ حاصل کرجائے گا. پاکستانی خواتین ٹیم
پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں آنے والی ہے
اس قسم کے میچز میں پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں آنے والی ہے،دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ ورلڈ ٹی 20 کے سال میں کون سی ٹیم زیادہ میچز جیتتی ہے اور ورلڈ ٹی 20 میں بطور فیورٹ جاتی ہے،یو اے ای میں ہونے والے میچز کی وجہ سے ایشیائی ٹیمیں فیورٹ ہونگی لیکن آئی پی ایل کھیلنے والے متعدد غیر ملکی پلیئرز بھی وہاں سیٹ ہوکر جب اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے تو وہ ایشین سائیڈز کے لئے بڑا خطرہ بنیں گے.پاکستان کے محمد حفیظ کے لئے ٹی 20 سیریز نہایت اہمیت کی حامل ہوگی،گزشتہ برس انگلینڈ میں ہی انہوں نے زبردست ہٹنگ کرکے توجہ حاصل کی تھی،وہ اس بار بھی پرانی یادیں تازہ کرنے کی کوشش کریں گے،40 سال سے اوپر کی عمر میں جانے والے حفیظ گزشتہ چند ماہ سے اپنے پسندیدہ ٹی 20 فارمیٹ میں ناکام جارہے ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ کسی نہ کسی طرح اپنی فارم بحال کرکے ناقدین کو خاموش کروائیں. ادھر بھارتی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست پر انگلش ٹیم نے سکھ کا سانس لیا ہے اور اگلے ماہ شیڈول 5 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں پہلے سے اپنی کامیابی فرض کرلی ہے،ٹیم میں کھلاڑی تو سب ہی شامل ہونگے لیکن میچز کی بنیاد پر سب کو آرام بھی بھرپور ملےگا.بھارتی کرکٹ ٹیم شکست کے بعد پردہ سکرین سے غائب ہے اور اس ماہ کچھ پریکٹس میچز کھیلے گی،یہ میچز انٹتا اسکواڈ کےمابین ہوسکتے ہیں.