پاکستانی ٹیم نے سیریز ڈرا کرنے کی پوری کوشش کی،شعیب اختر کا انکشاف

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20سیریز جیت لی،میزبان ٹیم کو درست معنوں میں احساس ہوا ہوگا کہ کسی ملک کی ڈومیسٹک لیگ زیادہ اہم تھی یا ملکی کرکٹ کہ جہاں ان کے ملک میں ایک ایشیائی ٹیم دونوں فارمیٹ کا قلعہ فتح کرنے والی پہلی ٹیم پاکستان کی بن گئی.کرک سین کے اس نوٹ کے بعد اب ذکر کرتے ہیں کہ سابق کرکٹر شعیب اختر پاکستان کی اس سیریز کی جیت پر کیا کہتے ہیں اور وہ اس کامیابی کو کتنا اہم یا حقیقی جیت قرار دیتے ہیں .

بابر اعظم ٹاپ اسکورر لیکن حسن علی نے آخری لمحات میں کون سا میدان مارا

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے میچ کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ پاکستان سیریز جیت گیا،مبارک ہو لیکن ٹیم نے پوری کوشش کی تھی کہ سیریز ڈرا ہوجائے لیکن وہ ہونہیں سکی.ویلڈن پاکستان لیکن پاکستانی مڈل آردڑ نے بہت کمزوری دکھائی.ہم بائولنگ پر تنقید کر رہے تھے لیکن بائولرز نے اس بار وہ شکایت بھی دور کردی.پاکستانی بیٹنگ لائن میں ایک بار پھر گڑ بڑ ہوئی،ایسا لگا کہ جیسے کچھ خرابی پر تلے ہیں.شعیب اختر کہتے ہیں کہ فخر زمان کے تگڑے 60 رنز کی وجہ سے جیت ہوئی،بس ہم نے گیم میں جنوبی افریقا کو رکھنا تھا،ہمارے دلوں کے معاملات تھوڑے ضرور خراب کئے گئے.

شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان پرانے مائنڈ سیٹ کو توڑنے میں کامیاب ہورہا ہے .جنوبی افریقا میں جیت آسان نہیں ہوتی،سب یہی بول رہے تھے کہ جیتنا مشکل ہے لیکن جیت لیا،اس کے لئےقومی ٹیم،بورڈ اور منیجمنٹ مبارکباد کی مستحق ہے.محمد حفیظ اس سیریزمیں نہیں چل سکے لیکن بہر حال اوور آل ٹیم جیت گئی.میں اتنا کہوں گا کہ روز روز کی تبدیلیاں اچھی نہیں ہوتیں،بس ایک ڈگر پر چل رہے ہیں تو اسے بہتر کرتے جائیں.شعیب اختر نے آخر میں کرکٹ فینز اور سننے والوں کو یہ بھی بتایا کہ رمضان میں جم بھی ضروری ہے اور ٹریننگ بھی،ساتھ میں کھانے میں بیلنس رکھیں تاکہ صحت برقرار رہے.