پاکستان کا اننگ سے فتح کی طرف مارچ،ڈبل سنچری شراکت بھی بن گئی

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف اننگ سے جیت کی بنیاد رکھنے جارہی ہے. ہرارے میں کھیلے جاریے 2 میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پہلے روز کا میلہ لوٹ لیا ہے. اس نے اگرچہ ابھی زمبابوے کی پہلی اننگ کا اسکور پورا نہیں کیا لیکن اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو ایک بڑی برتری کا امکان ہوگیا ہے.

پاکستان نے کھیل کے خاتمہ پر بنا کسی نقصان کے 103 رنز بنائے ہیں. اوپنرز عمران بٹ اور عابد علی میں سنچری شراکت بنی ہے. اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کا اسٹرائیک ریٹ اچھا چل رپا ہے. ٹیم کی اننگ کے اوورز 30مکمل ہوئے ہیں. ان میں سے عابد علی نے 95بالز پر 56 اور عمران بٹ نے 88بالز پر43 اسکور کی اننگ کھیل لی ہے. پاکستان کو زمبابوے کی پہلی اننگ کا اسکور پورا کرنے کے لئے مزید 73رنز بنانے ہیں اور اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں.

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے گلے پڑگیا. ابتدائی 4 وکٹیں 30 لے مجموعہ پر گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور 60 اوورز میں 176 پر آئوٹ ہوگئی. رائے کائیا 48 رنز کے ٹاپ اسکورر رہے. پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 43 رنز دے کر 4 اور حسن علی نے 53 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں.نعمان علی کے حصہ میں ایک وکٹ آئی. ڈیبیو بائولر ساجد خان 11 اوورز میں 37 رنز دے کر کهاتہ نہ کھول سکے.شاہین کی 50 ٹیسٹ وکٹ مکمل ہوگئی ہیں.

ادھر کینڈی میں سری لنکن اوپنرز نے بنگلہ دیشی بائولرز کو تختہ مشق بنایا ہے. دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن صرف ایک وکٹ کھو کر 291 اسکور بنالئے. دونوں اوپنرز کپتان کرونا رتنے اورتھریمانے نے سنچریز کی .ٹیم کو ڈبل سنچری 209 رنز کا آغا ز دیا.پہلے میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے سری لنکن قائد 118 پر آئوٹ ہوگئے ہیں لیکن تهریمانے 131 پر کھیل رہے ہیں.